ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔۔13ستمبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164کے شہید ساتھی نعیم کے والد عبدالعزیز ،فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 144کے یونٹ انچارج عمران شیخ کی والدہ لیئقہ خاتون، پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے یونٹ انچارج محبوب رشید کے والد عبدالرحمن اور پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی نارتھ ناظم آباد یونٹ 05کے یونٹ انچارج عمربہادرکے والدحاجی عبدالغنی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل دے۔