Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ عباد الرحمان


 Posted on: 9/13/2013
ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ عباد الرحمان
آپریشن کی آڑ میں کراچی کی عوام کو ایم کیوایم کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے
وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی کراچی کو آگ اور خون میں دھکیلنے کی سازش کا نوٹس لے۔ نگران ایم کیوایم نارتھ امریکہ
شکاگو۔۔۔۔۔09-11-2013
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنان، ذمہ داران، ہمدردوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور رینجرز و پولیس کی جانب سے پر امن مہاجر آبادیوں پر چھاپوں اور محاصروں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکہ سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں عبادالرحمان نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے نام پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن نے ایم کیو ایم کے ان خدشات کو یقین میں بدل دیا ہے کہ اس نام نہاد آپریشن کا مقصد کراچی میں امن کا حصول نہیں بلکہ صرف اور صرف ایم کیو ایم کو انتقامی نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے کالعدم پیپلز امن کمیٹی ، لیاری گینگ وار کے بد نام زمانہ کریمنلز، سفاک قاتلوں ، منشیات فروشوں اور بھتہ خوروں کی کھلی سرکاری سرپرستی کرکے انہیں کراچی کے نہتے عوام کے قتل عام کا کھلا لائسنس دیا گیا۔ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والی پیپلز پارٹی نے دہشت گرد تنظیموں کو اپنے مقاصد میں ناکامی کے بعد اب ایم کیو ایم کو کچلنے کے لئے پولیس اور رینجرزکو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبادالرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کرتا دھرتامہاجر اور کراچی دشمنی میں اپنے حوش و حواس کھو چکے ہیں اور کسی بھی قیمت پر کراچی پر قبضہ کرکے مہاجروں کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے حق پرست عوام اپنے اتحاد سے پیپلز پارٹی کو اس بار بھی پسپا ہونے پر مجبور کر دیں گے۔انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کو آگ اور خون میں دھکیلنے کی سازشوں کا فی الفور نوٹس لیں اور کراچی میں شفاف اور منصفانہ آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے وفاق اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرے۔عباد الرحمان نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم اور مہاجر دشمن آپریشن فوری طور پر بند نہیں کیا گیا توایم کیو ایم امریکہ اور کنیڈا کے ہزاروں کارکنان سراپا احتجاج بن جائیں گے۔ ایم کیو ایم پر ہونے والے مظالم کے خلاف نہ صرف امریکہ اور کنیڈا میں بڑے مظاہروں کا انعقاد کیا جائیگا بلکہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرکے انہیں کراچی میں یک طرفہ آپریشن اور مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے متعصبانہ اور غیر انسانی سلوک سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔

9/28/2024 12:20:46 AM