Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوانوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم نہ کیا جانا ملک کی ترقی میں حائل روکاوٹ ہے، انجینئر ناصر جمال


 Posted on: 9/13/2013
نوجوانوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم نہ کیا جانا ملک کی ترقی میں حائل روکاوٹ ہے، انجینئر ناصر جمال
اس قسم کی نمائشوں سے طلبا کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول
اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ سرسید میں منعقدہ ’’ٹیکزی بیشن ‘‘نمائش سے خطاب
کراچی ۔۔۔13، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا بدقسمتی ہے وطن عزیز میں نوجوانوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں جو ملک کی ترقی میں حائل روکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن اور سرس سوسائٹی کے تعاون سے جامعہ سر سید میں منعقدہ سائنسی نمائش Techxibitionمیں موجود طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو عملی میدان سے دور رکھنا پاکستان کی ترقی میں روکاوٹ کی اہم وجہ ہے ۔جن اقوام میں نوجوان طبقے کو مثبت مواقع فراہم کیے جاتے ہیں وہ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں میں شمار ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، حق پرست ایم ین اے سا جد احمد ، ایم این اے مزمل قریشی ، ممبر صوبائی اسمبلی عدنا ن احمد سمیت اے پی ایم ایس ا و کی مرکزی کابینہ کے اراکین ،جامعہ کے طلبا ء اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے مختلف سائنسی پروجیکٹس لگائے گئے تھے اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول نے اے پی ایم ایس او کی اس کاوش کو سراہا اور نوجوانوں کو تعلیم کے حصول پر زور دینے کی تاکید کی انھوں نے کہا کہ اس قسم کی نمائشوں سے طلبا کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔قبل ازیں مزمل قریشی نے نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور نواجوان طلباء کی اس کی واحد امید ہیں ،انھوں نے اے پی ایم ایس او کی جانب سے نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور نمائش میں موجود پراجیکٹس اور اسٹالز کا دورہ بھی کیا ۔نمائش کا اختتام شام 6بجے ہوا جس کی کوریج کے لیے میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد سر سید یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں موجود تھی ۔ بعد ازاں اساتذ ہ کرام اور طالبعلموں نے نمائش کے انعقاد پر اے پی ایم ایس ا و کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس قسم کی تقاریب کے انعقاد پرزور دیا۔

9/28/2024 12:21:48 AM