Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری، جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور شہر بھر سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کے تحت پرامن احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری، جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور شہر بھر سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کے تحت پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/13/2013
ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری، جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور شہر بھر سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کے تحت پرامن احتجاجی مظاہرہ 
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت سیکڑوں کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر ہم ڈر کے نہیں بلکہ ڈٹ کر بات کریں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
اگر ایم کیوایم کا عوامی مینڈیٹ اور ووٹ فیصلہ نہ کرسکا تو پھر روڈ کی طاقت فیصلہ کرے گی، خالد مقبول صدیقی
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی پر جھوٹے مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں ورنہ صدائے احتجاج کو دبایا نہیں جاسکتا، عامر خان 
کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کو متنازعہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے، فیصل سبزواری
احتجاجی مظاہرے میں اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ، شہداء کے لواحقین اور مختلف قومیتوں کے افراد کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
کراچی ۔۔۔13، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعہ کے روز سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری ، انہیں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور شہر بھر سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور شہر میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں، اسلحہ و ڈرگ مافیا کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر اسے سیاسی رنگ دینے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے بے گناہ و لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ، شہداء کے لواحقین، مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں حق پرست عوام کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور منتخب عوامی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک گرفتار کارکنان و ہمدردوں کی مائیں شدت غم سے نڈھال تھیں اور اپنے پیاروں کو یاد کرکے آنسو بہاتی رہیں ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جلی حروف میں ’’مہاجروں کی نسل کشی بند کرو ‘‘’’مجرم پکڑو مہاجر نہیں ‘‘’’کراچی دشمنی بند کی جائے ‘‘’’چادر چار دیواری کے تقد س کا خیال کرو ، جانبدارانہ اور متعصبانہ کاروائیاں بند کرو ‘‘’’دہشت گردوں کے اڈوں پر چھاپے ماروں ہمارے دفاتر پر نہیں ‘‘’’شرم کرو شرم کرو ڈوب مرو ‘‘’’ہمیں دیوار سے نہ لگایاجائے ‘‘دیگر نعرے اور کلمات تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری ، انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے اور ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر سینکڑوں کارکنان کی غیر قانونی طریقے سے گرفتاریوں کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور حق پرست اراکین اسمبلی نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ دہشت گردوں ، بھتہ خوروں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑنے ، سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت سیکڑوں کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر ہم ڈر کے نہیں بلکہ ڈٹ کر بات کریں گے ، اگر ایم کیوایم کا عوامی مینڈیٹ اور ووٹ فیصلہ نہ کرسکا تو پھر روڈ کی طاقت فیصلہ کرے گی لہٰذا ووٹ کے فیصلہ کا احترام ہر قیمت پرملحوظ خاطر رکھاجائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا اور روڈ کا فیصلہ آگیا تو ظلم کرنے والے بھاگ نہیں پائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے پاکستان کی محبت کے جرم میں بہت کچھ برداشت کیا ہے ، آج کراچی پریس کلب پر یہ پرامن احتجاجی مظاہرہ اس لئے ہورہا ہے کہ ہم صدر مملکت ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کو بتا سکیں کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں ، یہ شہر ہمارا ہے اور ہم یہاں 85فیصد مینڈیٹ رکھتے ہیں اگر کوئی ہمیں دیوار سے لگانے کی ناپاک کوشش کے تحت آئے ہیں تو ہم بتا دیں کہ ہم گرے تو مسئلہ بن کر کھڑے ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو بلا جرم قتل کیا گیا لیکن ہم اپنے جرم کا حساب مانگنے اور سڑکوں پر آچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اس کیلئے کراچی سے محبت کرنا ضروری ہے کیونکہ کراچی پاکستان کا پہلا اور اصلی دارالخلافہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھاجارہا ہے ، دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی بات کی گئی تھی، کراچی میں اسلحہ ایم کیوایم کے اکثریت والے 85فیصد علاقوں میں تلاش کیاجارہا ہے جبکہ ان 15فیصد علاقوں میں نہیں داخل ہوا جارہا جہاں قانون نافذ کرنے والوں کو گھسنے کی ہمت ہی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر انصاف ہوا تو ساتھ ہوں گے اور ظلم ہوا تو سامنے ہوں گے ، اگر امن ، انصاف اور قانون پسندوں کے شہر کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو پھر فیصلہ دیواریں ، سڑکیں اور ہم خود کریں گے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایوانوں میں کراچی کے حوالے سے درست فیصلے کئے جائیں ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کے خلاف کرنے کی بات کی گئی یہ کہا گیا کہ اے پی سے میں فیصلے کئے جائیں گے اور اس میں کہا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے کمیٹی بنائی جائے گی جو شہر کے معززین پر مشتمل ہوگی جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ اس آپریشن کو کس طرح سے کیاجائے لیکن صد افسوس کہ وہ کمیٹی تو بنی نہیں اور ٹارگٹڈ آپریشن مہاجروں کے خلاف کیاجارہا ہے ۔ انہوں کہاکہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال اور عوامی مینڈیٹ کو کچلنے کے خلاف آواز احتجاج صرف کراچی میں ہی نہیں سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بلند کی جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی پر جھوٹے مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں بصورت دیگر اس صدائے احتجاج کو دبایا نہیں جاسکتا اور ہم ہر ظلم کا سینہ سپر ہوکر سامنا کریں گے ۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک بار پھر ملک کے معاشی انجن کو اپنی سیاست، مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں اور مجرموں کے خلاف شروع کی گئی کاروائی کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں �آبادیوں کے محاصر ے کئے جارہے ہیں جہاں سے گولی تو درکنار نعرہ بھی نہیں لگایا گیا ، ایم کیوایم مخالفین نے یہ شوق ماضی میں بھی پورے کئے ہیں اور اب بھی کرکے دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف کاروائی کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے تو ہر کارروائی کا ردعمل ہوتا ہے اور ہم سیاست کا جواب پرامن سیاست سے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مجرموں کے خلاف کاروائی چاہتی ہے لیکن یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ندیم ہاشمی اور دیگر کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں بند کرکے سیاسی رنگ کس کی ایماء پر دیاگیا ہے اور یہاں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کو کون متنازعہ بنانے کی سازش کررہا ہے ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ ، ہیر سو،ہورؤف صدیقی اور اشفاق منگی نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19جون 1992ء کے ریاستی آپریشن کے دوران آج کی نوجوان نسل کے والدین کی آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں ، انہیں گرفتار کیا گیا اور تذلیل کی گئی لیکن اب یہ عمل نہیں ہونے دیاجائے گا اور اس کے خلاف بھر پور طریقے سے قانونی اور آئینی راستے کے تحت آواز احتجاج بلند کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر امن کے قیام کی کوشش کے بجائے مزید تباہی کی طرف دھکیلاجارہا ہے تاہم اب مہاجروں کے خلاف آپریشن ناکوں چنے چبوانے کے مترادف ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بسنے والے پختون، سندھی ،بلوچی،پنجابی اور دیگر قومیتوں کے افراد الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور یہ اب آپریشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن آئین و قانون کے دائرے میں رہ کرکیاجائے اور بے گناہوں کی عزتیں پامال نہ کی جائیں 



12/27/2024 1:10:11 PM