Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بلا تفریق مذہب و مسلک خدمت انسانیت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ احمد سلیم صدیقی


 Posted on: 9/12/2013
ایم کیوایم بلا تفریق مذہب و مسلک خدمت انسانیت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ احمد سلیم صدیقی
غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں استحصالی طبقے کی جانب سے ہمیشہ ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نثار پنہور
مختلف سیکٹرز اور یوسیز سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے گفتگو
کراچی۔۔۔۔۔12ستمبر2013
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اراکین نثار پہنور اور احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ جانب الطاف حسین نے ہمیشہ مذہب، مسلک، زبان قومیت سے بلا تر ہو کر خدمت انسانیت کا درس دیا ہے کیوں کہ دنیا کے ہر مذہب کی بنیاد انسانیت پر ہے ۔ ایم کیو ایم اس ہی خدمت انسانیت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کی اقلیتی امورکمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں شہر بھر کی مختلف یو سیز اور سیکٹرز سے آئے ہوئے اقلیتی امور کے کارکنان اور ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ملک میں موجود تمام ہی سیاسی جماعتوں کے منشور میں اقلیتوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے بڑے بڑے دعوے کئے گئے ہیں مگر عملی طورپر اگر کوئی جماعت ان مسائل کاحل کرنے کے لئے کوشاں ہے تو وہ صرف ایم کیوایم ہے اورملک بھر کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی پاداش میں استحصالی طبقے کی جانب سے ہمیشہ ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ آج پھر ایم کیوایم کے خلاف سازشی عناصر سرگرم عمل ہیں اورایک بار پھر جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں لیکن اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم اور الطاف حسین کے دیوانوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔ اس موقع پر اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبدالاحد اور جوائنٹ انچارج گردھاری لال نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ چاہے کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کر لی جائیں لیکن ہم حق پرستی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی جناب الطاف حسین کا ساتھ چھوڑیں گے۔ اس موقع پر اقلیتی امور کمیٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔ 



9/28/2024 12:22:49 AM