Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے ایک بار پھر 92ء کی طرز پر آپریشن کیا جارہا ہے، ڈاکٹر صغیر احمد


 Posted on: 9/12/2013
ایم کیوایم کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے ایک بار پھر 92ء کی طرز پر آپریشن کیا جارہا ہے، ڈاکٹر صغیر احمد
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے نام پر جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں، منتخب نمائندوں کے عوامی رابطہ دفاتر پر چھاپے توڑ پھوڑ، لوٹ مار کی وارداتیں کی جارہی ہیں
سابق رکن سندھ اسمبلی سمیت کارکنان و ذمہ داران کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری ٹارگٹڈ آپریشن کی شفافیت پر سوالیہ نشانہ ہے
قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی جانب سے ایسا اقدام کسی اور سیاسی جماعت تو کجا جرائم پیشہ عناصر کے کمین گاہوں پر بھی دیکھنے میں نہیں آیا
وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مشینری کے بے دریغ استعمال اور اسے دیوار سے لگانے کا نوٹس لیکر آپریشن بند کرائیں
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی جبر، ظلم و ستم پر آواز احتجاج بلند کریں
ہماری مفاہمتی پالیسی کو ہماری کمزوری سمجھنے والے یہ جان لیں کہ ایم کیوایم نے 1992ء میں بھیانک فوجی آپریشن کا سامنا کیا تھا اور آج بھی ایم کیوایم پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہے، سید امین الحق
رکن رابطہ کمیٹی و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد کی رکن رابطہ کمیٹی امین الحق اور منتخب نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔12ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیراحمد نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کو کچلنے اور اسے دیوارسے لگانے کیلئے ایک بارپھر1992ء کی طرز کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے نام پرجاری ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے، منتخب نمائندوں کے عوامی رابطہ دفاتر پر چھاپے توڑ پھوڑ، لوٹ ماراورسابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت کارکنان وذمہ داران کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری نے ٹارگٹڈ آپریشن کی شفافیت پر سوالیہ نشانہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایسا اقدام کسی اور سیاسی جماعت توکیجاجرائم پیشہ عناصرکے کمین گاہوں پربھی دیکھنے میں نہیں آیا جیسا ایم کیوایم کے دفتر پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے مطالبہ کیاکہ وہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مشینری کے بے دریغ استعمال اوراسے دیوارسے لگانے کانوٹس لیں اور ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بند کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق، حق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی،عبدالرؤف صدیقی اور جمال احمدکے ہمراہ جمعرات کی شام ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹرمیں حق پرست نمائندوں کے عوامی رابطہ آفس پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس سے قبل انہوں نے صحافیوں کونارتھ ناظم آبادسیکٹرعوامی رابطہ آفس کادورہ بھی کرایااورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے عوامی رابطہ آفس میں چھاپے کے دوران فرنیچرکی توڑپھوڑ اورجدیدسازوسامان کی لوٹ مارکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹرصغیراحمدنے کہاکہ آج جس ظلم وبربریت کاسامنامتحدہ قومی موومنٹ کوہے اس نے 1992ء کی یادتازہ کردی ہے جوریاستی جبرواستتدارکاسلسلہ متحدہ کے ساتھ جاری ہے ،آج انہی ہونیوالے مظالم ریاستی مشینری کابے دریغ استعمال کیاجارہاہے وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں،ریاستی غیض وغصب اورتوڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جارہاہے اس بے رحمانہ سلوک کوہم پوری دنیا کے عوام خصوصاً انسانی حقوق کی تنظیموں اورتمام ممالک کے سفارتکاروں کو بتانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت ہے اور جس طرح اس جماعت نے سابقہ دوراقتدارمیں حق پرست عوام اورمہاجروں کی نسل کشی کی گئی آج ایک بار پھر پیپلز پارٹی اپنی پرانی روش پر چل کرایسے اقدامات کررہی ہے جس سے نفرتیں کے سواکچھ نہیں پیداہوگا۔انہوں نے میڈیاکے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے نہ صرف اپنی آنکھوں یہ منظردیکھاہے بلکہ کیمرے کی آنکھ سے بھی اس کومحفوظ کیاہے کہ کس طرح قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے ہمارے نمائندے عوامی رابطہ آفس پر غیر قانونی چھاپہ مارکرتوڑپھوڑاورلوٹ مارکابازارگرم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج تک کسی اورسیاسی جماعت کے دفترپراس طرح کی لشکرکشی نہیں کی گئی حتاکہ جرائم پیشہ عناصرکی کمین گاہوں اورکالعدم تنظیموں کے دفاترپربھی اس قسم کی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیںآئی۔انہوں نے کہاکہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاوروں سے جوکراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے نام پرآپریشن کررہے ہیں ان تمام لوگوں سے کہناچاہتا ہوں کہ وہ اس غیض وغصب کامظاہرہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھی کریں تاکہ شہرکوجرائم سے پاک کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ سب کومعلوم ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دفاترکہاں ہیں،گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردکن علاقوں میں چھپے ہیں،17اگست2011ء کولیاری میں جس طرح اس شہر کے35سے زائد معصوم شہریوں کی گردنیں کاٹی گئی، اسی شہرمیں منتخب حق پرست نمائندوں کوسرعام دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا اور تاجروں اور صنعتکاروں کوبھتہ کی پرچیاں بھیجی گئی اس وقت یہ قانون نافذ کرنے والے اہلکارکہاں سوئے ہوئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے تمامترمظالم اورتحفظات کے باوجود کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے آپریشن کاخیرمقدم کیااوراس کی مکمل حمایت کی تاہم اس کے باوجودوہ تمام عناصرجن کے سروں کی قیمتیں مقررکی گئی ان کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوااورنہ ہی کسی ایک کالعدم تنظیم کے دہشت گرد یا گینگ وارجرائم پیشہ عناصرکے کسی فردکوگرفتارتک نہیں کیاگیابلکہ ہمارے سابق رکن اسمبلی جوکہ ایک شریف النفس انسان ہیں ان کوقتل کے جھوٹے مقدم میں گرفتار کرلیا جاتا ہے،ہمارے کارکنان کے گھروں پرچھاپے مارے جاتے ہیں اورانہیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام منتقل کرنے کے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ صبروتحمل کادرس دیاہے اورکراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن کیلئے فوج بلانے کامطالبہ کیاتاہم ایم کیوایم کی جدوجہد کو کچلنے اورعوام کوایم کیوایم سے دورکرنے کیلئے ریاستی مشینری کااستعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے سب کچھ کرکے دیکھ لیالیکن شہرکی عوام وکارکنان کو قائد تحریک الطاف حسین سے دورنہیں کرسکے، ایم کیوایم کی مقبولیت میں نہ پہلے کمی آئی تھی اورنہ اب کوئی کمی ہوگی بلکہ ایم کیوایم پہلے سے زیادہ مضبوط ومستحکم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاہم ڈٹ کرمقابلہ کرینگے اورہرآئینی وقانون راستہ اختیار کرتے ہوئے اس ظلم وبربریت کے خلاف آواز احتجاج بلند کرینگے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں،سفارتکاروں سمیت وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثٓارعلی سے مطالبہ کیاکہ وہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کانوٹس لیں اورسازشوں کوبندکرائیں۔انہوں نے وزیراعظم صاحب کواس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ وہ جوکراچی میں نیک نیتی سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آپریشن کرنے جارہے تھے اس کوسیاسی رنگ دیکر جس طرح ان کی نیک نیتی کوڈاخدارکرنے کیلئے اس آپریشن کارخ ایم کیوایم کی طرف موڑاگیاہے وہ ان کے خلاف سازش تو نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق نے کہاکہ آج اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان گھروں میں بیٹھ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری مفاہمتی پالیسی کوہماری کمزوری سمجھنے والے یہ جان لیں کہ ایم کیوایم نے1992ء میں بھیانک فوجی آپریشن کا سامنا کیا تھا اورآج بھی ایم کیوایم پہلے سے زیادہ مضبوط ومستحکم ہے اوراس کے ووٹ بینک میں کئی گناہ زیادہ اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ جبر و تشدد اور ظلم وستم کے ذریعے نہ پہلے ایم کیوایم کوختم کیا جاسکا ہے اور نہ ہی اب ایساممکن ہوگا ۔ بعدازاں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

9/28/2024 12:23:56 AM