ایم کیوایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔۔12ستمبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 67-C کے جوائنٹ یونٹ انچارج اشرف کریم اور سانگھڑ زون یونٹ5-A کے کارکن حکیم بشیر الدین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومین کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)