امریکی سفارتحانہ کی جانب سے 19,000 کنٹینرز چوری نہ ہونے کے دوٹوک بیان نے ایم کیوایم دشمن قوتوں کو بے نقاب کردیا، ایم کیوایم امریکہ
ایم کیوایم اور اس سے وابستہ کارکنان و عوام کا تاثر پورے ملک میں ایک سازش کے تحت خراب کیا گیا
موجودہ الزامات بھی اس سلسلے کی کڑی ہیں۔ اراکین کمیٹی شگاگو
شگاگو۔۔۔۔12ستمبر 2013
ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمدارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزر کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استحکام پاکستان کی دشمن طاقتوں نے ہمیشہ بانیان پاکستان کی اولادوں انکی واحد نمائندہ جماعت ایم کیوایم اور اس کے ہر دلعزیز قائد کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے انہیں پاکستان مخالفت ثابت کرنے اور پاکستان خصوصاً شہری سندھ میں بسنے والی دیگر قومیتوں کو ان سے متنفرر کرنے کی مذموم اور قابل نفرت کوشش کی ہے مگر اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور فرمان (وتعزمن تشاء وتذل من تشاء ) کے عین مطابق کہ وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے رسواوذلیل کردیتا ہے ۔ ان باطل طاقتوں کو ہمیشہ شکست ، رسوائی اور ذلت ہی نصیب ہوئی ہے ۔اراکین کمیٹی نے گزشتہ دنوں امریکی سفارتحانہ کی جانب سے اسلحہ سے بھرے ایساف اور نیٹو افواج کے انیس ہزار کنٹینرز کے چوری ہونے سے متعلق خبر کی تردید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیربرائے پورٹ اینڈشپنگ پرڈائریکٹر جنرل رینجرز کے الزامات ایک جانب توان ہی مذموم سازشوں کا تسلسل ہے جو استحکام پاکستان ایم کیوایم اور الطاف حسین فوبیا کا شکار ، مخالف طاقتیں ہمیشہ سے کرتی آئی ہیں ۔ لیکن ایسے الزامات لگانے والے ہمیشہ شرمندہ ہی ہوئے ہیں ۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیوایم اور اس کی قیادت کو امن اور ملک دشمن ثابت کرنے کیلئے پاکستان توڑنے اور جناح پور بنانے کی سازش کا الزام لگا یا گیا ، بھتہ خوروں ،اسلحہ ومنشیات فروشوں ، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے نام پر بانیان پاکستان کی اولادوں اور ان کی نمائندہ جماعت کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا ، انہیں مجرم ثابت کرنے کیلئے گلی گلی اور محلے محلے جھوٹے ٹارچرسیل دریافت کئے گئے ۔ رہنما ؤں کے سر وں کی قیمت لگا ئی گئی اور 15ہز ار سے زائد با نیا ن پاکستا ن کی بے گنا ہ اولا دوں کو شہید کر دیا گیا ۔ ایم کیوایم آج ملک میں سب سے زیا دہ منظم محب وطن جما عت کی صو رت میں قا ئم و دائم ہے جبکہ اس پر الزام لگا نے والے ہی ذلیل وخوار ہو کر رہ گئے ہیں ۔اراکین کمیٹی نے مز ید کہا کہ تاریخ سے سبق سیکھنے کے بجا ئے یہ با طل طا قتیں پھر منظم ہو کر ونیٹو افواج کے کنٹینرزکی گمشد گی مہا جر ری پبلکن آرمی جیسے الزام لگا کر اس میں ایم کیوایم اور اس کی قیا دت کو ملو ث کرنے کی نا کا م کو ششیں کر رہی ہیں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے بعض بکا ؤ افراد بھی صحا فتی اخلا قیا ت ذمہ داریوں کہ پس پشت ڈال کر ایسے ہر منفی پر و پیگنڈے کو بلا تصد یق ہو ا دینے میں پیش پیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طالع آزما پہلے بھی ایسی اوچھی حرکتیں کرکے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو آزما چکے ہیں لیکن اب یہ 1992نہیں ہے ، یہ میڈیا کا دور ہے جو سب حقیقت آشکار کرتا ہے اور اب کوئی بھی سازش چھپی نہیں رہ سکتی، ایم کیو ایم کو کچلنے کی سازش کا خواب دیکھنے والے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی منہ چھپائے پھریں گے۔