Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیاسی بنیادپرپولیس افسران کی تقرریوں سے حکومت کے عزائم اورنیت کھل کرسامنےآگئی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


سیاسی بنیادپرپولیس افسران کی تقرریوں سے حکومت کے عزائم اورنیت کھل کرسامنےآگئی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 9/12/2013
سیاسی بنیادپرپولیس افسران کی تقرریوں سے حکومت کے عزائم اورنیت کھل کرسامنےآگئی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
حکومت من پسند افسران کے ذریعے کراچی میں سیاسی بنیاد پر کارروائیاں کرناچاہتی ہے
اگرکسی سیاسی مرکزمیں بیٹھ کرسیاسی قربت اورپسند کی بنیادپرتقرریاں کی جائیں گی توا یسی صورت میں کارروائیاں غیرجانبداراورشفاف کس طرح ہوسکتی ہیں
کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کی نگرانی کیلئے میڈیا، سول سوسائٹی اوردیگرشعبہ ہائے زندگی کے غیرجانبدار افرادپر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کاقیام عمل میں لایاجائے۔وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ
انسانی حقوق کی تنظیمیں اورسول سوسائٹی کراچی میں ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کے خلاف آوازبلند کریں
کراچی ۔۔۔ 12 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی پولیس میں سیاسی بنیادپرپولیس افسران کی تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ من پسند افسران کی تقرریوں سے حکومت کے عزائم اورنیت کھل کرسامنے آگئی ہے کہ حکومت من پسند افسران کے ذریعے کراچی میں سیاسی بنیاد پر کارروائیاں کرنا چاہتی ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرکسی سیاسی مرکزمیں بیٹھ کرمن پسند افسران کی تقرریاں سیاسی قربت اورپسند کی بنیادپر کی جائیں گی توا یسی صورت میں قیام امن کے نام پر کی جانے والی کارروائیاں غیرجانبداراورشفاف کس طرح ہوسکتی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ٹارگٹڈ ایکشن کی نگرانی کیلئے میڈیا، سول سوسائٹی اوردیگرشعبہ ہائے زندگی کے غیرجانبدارافرادپر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کاقیام عمل میں نہ لائے جانے پر بھی تشویش کااظہارکیااوروزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن کی نگرانی کیلئے اعلان کردہ کمیٹی کاقیام فی الفورعمل میں لایا جائے تاکہ وہ کمیٹی ٹارگٹڈ آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کرے اوراس بات کو یقینی بنائے کہ ٹارگٹڈایکشن سیاست کی نذرنہ ہو اورکسی کے ساتھ غیرمنصفانہ اور متعصبانہ طرزعمل اختیارنہ کیاجائے۔ ٹارگٹڈآپریشن کارخ جس طرح ایم کیوایم کے خلاف موڑا جارہا ہے اورجس طرح ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے اس ظالمانہ عمل سے ثابت ہوگیاہے کہ ٹارگٹڈایکشن کی آڑ میں ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جس طرح آپریشن کیا جارہا ہے اس میں صاف نظرآرہاہے کہ شہرمیں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ خوروں اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے سیاسی بنیادپر ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے، ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری اور انہیں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کرنااس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں اورسول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں ہونے والے آپریشن میں ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کے عمل کے خلاف آوازبلند کریں۔



9/28/2024 12:20:35 AM