ذاتی مجبوریوں یا کسی بھی بنیاد پر خاموشی کی زندگی گزارنے والے پرانے ساتھیوں سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل
اپنی ماؤں بہنوں کی عزت و حرمت کے تحفظ اور قوم کی بقاء کیلئے دوبارہ تحریک کاحصہ بنیں، نائن زیرو پر ذمہ داران سے رجوع کریں
ایک مرتبہ پھر مہاجروں کی نسل کشی کا آغاز ہوچکا ہے، چھاپوں کے دوران چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے
کراچی ۔۔۔11 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ان تمام پرانے ساتھیوں سے جواپنی ذاتی مجبوریوں یا کسی بھی بنیادپر خاموشی کی زندگی گزار رہے ہیں، ایسے تمام پرانے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھرمہاجروں کی نسل کشی کاآغازہوچکاہے، چھاپوں کے دوران چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، چھاپوں کے دوران ایسامعلوم ہوتاہے کہ پاکستانی مسلمان پولیس نہیں بلکہ کوئی غیرملکی فورس کراچی پر حملہ آورہوچکی ہے، لہٰذا قومی غیرت کاتقاضہ ہے کہ اپنی ماؤں بہنوں کی عزت وحرمت کے تحفظ اورقوم کی بقاء کیلئے دوبارہ تحریک کاحصہ بنیں ، نائن زیرو پر ذمہ داران سے رجوع کریں۔انہوں نے تمام پرانے کارکنوں سے کہاکہ وہ ماضی کی طرح ہر امتحان کاجوانمردی سے سامناکرنے کیلئے تیار ہوجائیں اوراپنے اتحاد،عزم اورحوصلے سے مہاجردشمن عناصرکوبتادیں کہ ۔۔۔زندہ ہے مہاجر۔۔۔زندہ ہے۔