ایم کیوایم معمار سیکٹر اسکیم 33، احسن آباد کے جوائنٹ یونٹ انچارج فراست علی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔۔11ستمبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم معمار سیکٹر اسکیم 33احسن آباد کے جوائنٹ یونٹ انچارج فراست علی خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)