Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کابیان جھوٹ کاپلندہ ہے،خواجہ اظہارالحسن


 Posted on: 9/11/2013
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کابیان جھوٹ کاپلندہ ہے،خواجہ اظہارالحسن
شرجیل میمن عوام کوبتائیں کہ لیاری گینگ واردہشت گردوں کوگرفتارکیوں نہیں کیاجاسکا
پیپلزپارٹی کے رہنماء وقتاًفوقتاًبیانات میں گینگ وارکے دہشت گردوں کواپنے بچے تسلیم کرتے ہیں
گینگ وار کے دہشت گردکراچی میں تاجروں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری،دستی بم حملوں اورپولیس ورینجرزپرحملوں سمیت معصوم شہریوں اوررینجرزوپولیس اہلکاروں کے گلے کاٹنے جیسی سنگین وارداتوں تک میں براہ راست ملوث رہے ہیں
لیاری میں موجودجرائم پیشہ گینگ وار دہشت گردوں کوحکمران جماعت کی مکمل سپورٹ حاصل رہی ہے
کراچی:۔۔۔11؍ستمبر2013ء
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے وزیراطلاعات شرجیل میمن کے بیان ’’آپریشن میں کسی بھی سیاسی جماعت کونشانہ نہیں بنایا جارہا ہے‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے جھوٹ کاپلندہ قراردیاہے اورکہاہے کہ شرجیل میمن جھوٹ بول کرعوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوششیں ترک کردیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کراچی آپریشن غیر سیاسی بنیادوں پرکیاجارہاہے تونارتھ ناظم آباد،لانڈھی،کورنگی ،ملیر،شاہ فیصل کالونی ،شادمان ٹاؤن اورلیاقت آباداپسرااپارٹمنٹ سمیت دیگر علاقوں میں ایم کیوایم کے سیکٹرزاور یونٹس آفس پرچھاپے کس مدمیں مارے جارہے ہیں اورسابق رکن اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوکس جرم میں گرفتارکیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کابچہ بچہ اچھی طرح جانتاہے کہ لیاری میں موجودجرائم پیشہ گینگ وار دہشت گردوں کوحکمران جماعت کی مکمل سپورٹ حاصل رہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ لیاری کی نسبت دیگرعلاقوں میں جرائم کی وارداتوں کاتناسب زیرورہا۔گینگ وار کے دہشت گردکراچی میں تاجروں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری،دستی بم حملوں اورپولیس ورینجرزپرحملوں سمیت معصوم شہریوں اوررینجرزوپولیس اہلکاروں کے گلے کاٹنے جیسی سنگین وارداتوں تک میں براہ راست ملوث رہے ہیں جس کی ویڈیوزتک موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماء وقتاًفوقتاًبیانات میں گینگ وارکے دہشت گردوں کواپنے بچے تسلیم کرتے ہیں اورجن دہشت گردوں کو حکمران اپنے بچے قراردیں انہیں پولیس ورینجرزکس طرح گرفتارکرکے اپنی نوکری اور زندگیاں خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شرجیل میمن عوام کوبتائیں کہ اگرکراچی آپریشن واقعی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہورہاہے توگینگ واردہشت گردوں کوسندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودگرفتارکیوں نہیں کیاجاسکااوران جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف تمام ترثبوت وشواہدہونے کے باوجود انہیں ملک سے کیسے فرارکروادیاگیا؟۔ خواجہ اظہارالحسن نے شرجیل میمن کومشورہ دیاکہ جھوٹ بول کرحقائق پرپردہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔



12/26/2024 8:08:20 PM