Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے خلاف 19 جون 1992ء جیسا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ الطاف حسین


جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے خلاف 19 جون 1992ء جیسا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/11/2013
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے خلاف 19 جون 1992ء جیسا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ الطاف حسین
ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے دور میں مہاجروں پر ریاستی مظالم ڈھانے اور انکی نسل کشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے
ایم کیوایم کے کارکنان و عوام اس ریاستی ظلم و بربریت کا جرات و ہمت کے ساتھ سامنا کرنے کیلئے اپنے آپ کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار کرلیں
ایم کیوایم کے کارکنان و عوام نہ ماضی میں ایسے حالات سے ڈرے ہیں اور نہ اب ڈریں گے بلکہ ماضی کی طرح اب بھی جرات و ہمت کے ساتھ ان حالات کا سامنا کرینگے
ظلم و بربریت کے خلاف آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے
انسانی حقوق کی تنظیموں، این جی اوز، سول سوسائٹی اور ڈپلومیٹس کو ریاستی مظالم کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں سے گفتگو
کراچی ۔۔۔ 11 ستمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی آڑمیں ایک مرتبہ پھرایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء جیسا آپریشن شروع کردیاگیاہے لہٰذا ایم کیوایم کے کارکنان وعوام ہمت وحوصلے کے ساتھ اس ریاستی ظلم وبربریت کا سامنا کرنے کیلئے اپنے آپ کوذہنی وجسمانی طورپرتیارکرلیں۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اوردیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ19جون 1992ء کوبھی 72بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی کے نام پر آپریشن شروع کیاگیا اوراسکی آڑمیں ایم کیوایم کونشانہ بنایاگیااوراب ایک بارپھرشروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں حکومت ایم کیوایم کو نشانہ بنارہی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے 1973ء سے اب تک ہر دور میں مہاجروں کی نسل کشی کاعمل کیا ہے اور اب پھر وہ اپنی پرانی بغض وعناداور تعصب کی بنیادپر مہاجروں کی نسل کشی کے اقدامات کے تحت دوبارہ سرگرم عمل ہوچکی ہے اور ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے دور میں مہاجروں پر ریاستی مظالم ڈھانے اور ان کی نسل کشی کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔ لہٰذا عوام و کارکنان ریاستی جبر کا سامنا کرنے کیلئے اپنے آپ کوذہنی وجسمانی طورپراسی طرح تیارکرلیں جس طرح انہوں نے 19جون 1992ء میں خود کو تیار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ حقوق کی جدوجہدمیں جب قوم نے تمام ترقربانیاں دینے کاتہیہ کر ہی لیاہے توپھرہمت وحوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام نہ ماضی میں ایسے حالات سے ڈرے ہیں اورنہ اب ڈریں گے بلکہ ماضی کی طرح اب بھی جرات وہمت کے ساتھ ان حالات کا سامنا کریں گے ،انشاء اللہ فتح حق پرستوں کی ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ذمہ داروں سے کہا کہ اس ظلم وبربریت کے خلاف آئینی وقانونی دائرے میں رہتے ہوئے ہر سطح پر آوازاٹھائی جائے اورانسانی حقوق کی تنظیموں، این جی اوز، سول سوسائٹی اورڈپلومیٹس کوثبوت وشواہدکے ساتھ ان ریاستی مظالم کے واقعات کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ 

12/26/2024 8:41:16 PM