نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی میں قیام امن کے نام پر شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن نام پر ایم کیوایم عہدیداروں،
کارکنوں حتیٰ کہ منتخب نمائندوں تک کو گرفتار کیا جارہاہے
ایم کیوایم کے بے گناہ عہدیداروں، کارکنوں کی گرفتاریوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کی غیر جانبداری اور شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے
کراچی۔۔۔11ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر شدید الفاظ مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ندیم ہاشمی منگل کی شب اپنی گھرپر تھے پولس نے انکے گھرپر بلاجواز چھاپہ مارا کر انہیں گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے نام پر شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن نام پر ایم کیوایم عہدیداروں ، کارکنوں حدتاکہ منتخب نمائندوں تک کو گرفتار کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں دہشت گردی کرنے والوں اور معصوم شہریوں کے قتل کرنے والے عناصر کو گرفتار کرنے کی بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ عہدیداروں ، کارکنوں کی گرفتاریوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کی غیر جانبداری اور شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میان نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی بلاجواز گرفتار ی کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور نہیں فی الفور رہا کیا جائے