نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کیلئے جلد ہی عوامی سطح پر باقاعدہ عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ الطاف حسین
چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کرکے عوام سے نئے صوبوں کے قیام کیلئے ان کی رائے لی جائے گی
اس سلسلے کا پہلا جلسہ پنجاب میں سرائیکی بیلٹ میں منعقد کیا جائیگا۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرنے والے افراد سے گفتگو
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیان پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور مختلف تنظیموں کے افراد نے فون کرکے جناب الطاف حسین کے مطالبہ کی حمایت کی
لندن ۔۔۔10 ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کی جانب سے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیان پر پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداداورمختلف تنظیموں کے افراد نے فون کرکے جناب الطا ف حسین کے مطالبہ کی حمایت کی اور انکے بیان کو سراہا۔ بعض افرادسے جناب الطاف حسین نے خود بھی گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کیلئے جلد ہی عوامی سطح پر باقاعدہ عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی اورچھوٹے بڑے اجتماعات منعقدکرکے عوام سے نئے صوبوں کے قیام کیلئے ان کی رائے لی جائے گی۔ اس سلسلے کاپہلاجلسہ پنجاب میں سرائیکی بیلٹ میں منعقدکیاجائے گاجس کے بعد اس عوامی مہم کادائرہ مزیدوسیع کیا جائے گا۔جلسہ کی تاریخ اورمقام کاتعین جلد کیا جائے گا۔