متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب اور ڈسٹرکٹ کمیٹی ملتان کی تنظیمی نو کر دی گئی
ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہیں، رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق احمد
قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک نڈر اور با ہمت انسان ہیں
مرزا فرقان علی مغل جنوبی پنجاب اور ذیشان دلاور قریشی ضلع ملتان کے صدر منتخب
ایم کیوایم ملتان ہاؤس میں جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب
ملتان۔ 10 ستمبر2013
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کمیٹی ملتان کی تنظیم نو کر دی گئی ، مرزا فرقان علی مغل جنوبی پنجاب اور ذیشان دلاور قریشی ضلع ملتان کے صدر منتخب ،نو منتخب کمیٹیوں کا اعلان ایم کیو ایم ملتان ہاؤس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر کیا گیا جس میں کارکنان و ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق احمد نے تنظیمِ نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف منفی پرو پیگنڈے اور سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہیں گزشتہ سازشوں کی طرح موجودہ اوچھے ہتھکنڈے بھی ماضی کی طرح دم توڑ جائیں گے اور ایم کیوایم پھر سے سرخرو ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک نڈر اور با ہمت انسان ہیں جنہوں نے ہزاروں کارکنان سمیت اپنے خاندان کے افراد کی قربانیاں دے کر ملک کے کروڑوں عوام میں حق پرستی کا جو شعور اُجاگر کیا ہے بہت جلد اس کے ثمرات پوری دنیا دیکھے گی اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شمشاد جعفری اور اراکین صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب سلیم رزاق اور فیصل فجاج ڈار بھی موجود تھے۔جنوبی پنجاب کمیٹی کے دیگر نو منتخب اراکین سینئر نائب صدر ملک خالد فاروق ، نائب صدور راشد ہاشمی، اختر علی اعوان ، اظہار الحق قریشی ایڈووکیٹ، ریاض حسین دھرالہ ایڈووکیٹ، محمد شفیق بھٹی جنرل سیکریٹری عمران اعظم گاڈی سینئر جوائنٹ سیکریٹری شاہد عوامی ، جوائنٹ سیکرٹری رائے طارق، جوائنٹ سیکریٹری علی حسین سرگانہ، سیکریٹری علی عمران سہروردی، فنانس سیکریٹری جاوید اختر، ڈپٹی فنانس سیکریٹری قاسم رضوی آفس سیکریٹری اقتدار رضوی، رابطہ سیکرٹری آصف جاہ ، رکن کمیٹی رانا عارف ایڈووکیٹ اسی طرح ضلعی کمیٹی ملتان کے دیگر اراکین میں سینئر نائب صدر اے ڈی منگانہ نائب صدور شیخ حنیف ، خالد عباسی ، اقبال جوئیہ، غلام مصطفیٰ بخاری، جنرل سیکریٹری وصی حیدر، سینئر جوائنٹ سیکریٹری منشاد علی قریشی، جوائنٹ سیکریٹری زاہد خورشید، جوائنٹ سیکریٹری آصف ندیم مسیح ، فنانس سیکریٹری مرزا شرافت آفس سیکریٹری ہمایوں شیخ ، رابطہ سیکریٹری شہزاد، سیکریٹری اطلاعات عالم شیر رندھاوا اور ممبران کمیٹی تابش زیدی ، ندیم ریاض شامل ہیں۔