چنیوٹ میں ٹرک اور بس کے خوفناک حادثہ میں متعدد افراد کے جھلس کر جاں بحق اور زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔9، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چنیوٹ میں ٹرک کی بس سے خوفناک ٹکر کے باعث بس میں آگ لگنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے جھلس کر جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ (آمین)