Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکی سفارتحانے کی کراچی سے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز چوری نہ کئے جانے کے واضح تردیدی بیان کے بعد ایم کیوایم پر تنقید کرنے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرم آنی چاہئے، حق پرست اراکین سینیٹ


 Posted on: 9/9/2013 1
امریکی سفارتحانے کی کراچی سے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز چوری نہ کئے جانے کے واضح تردیدی بیان کے بعد ایم کیوایم پر تنقید کرنے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرم آنی چاہئے، حق پرست اراکین سینیٹ
جن سازشی عناصر نے کراچی سے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری اور مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑا انہوں نے ہوا میں تیر چلا کر محب وطن عوام کی حب الوطنی کو ایک بار پھر مشکوک بنانے کا گھناؤنا عمل کیا ہے
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء 2 فیصد استحصالی طبقے کے مفادات کیلئے ہمیشہ ایم کیوایم کو اپنی سازشوں اور نفرتوں کا نشانہ بناتے چلے آئے ہیں، حق پرست اراکین سینیٹ
اب تو ایسا واضح محسوس ہونے لگا ہے کہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات عائد کرنا اپنے منشور کا حصہ بنالیا ہے، حق پرست اراکین سینیٹ
امریکی سفارتحانے کے تردیدی بیان نے ایم کیوایم کی بے گناہی اور حق پرستی کے نظریئے کی سچائی کا ثبوت دیدیا ہے
کراچی۔۔۔9، ستمبر2013 ء
حق پرست اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ کراچی سے 19ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری کا بے بنیاد اور جھوٹا الزام ایم کیوایم پر عائد کرنے والے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ؤں اور ایم کیوایم مخالفین کو امریکی سفارتحانے کے واضح تردیدی بیان کے بعد شرم آنی چاہئے اور محب وطن عوام کی جماعت پر بیہودہ الزام عائد کرکے اس کی کردار کشی کے عمل پر معافی مانگنی چاہئے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کو نہ صرف اچھی طرح سمجھ چکے ہیں بلکہ اب کوئی بھی منفی پروپیگنڈہ اور سازش انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیوایم پر جناح پور کے جعلی نقشے اور لاتعداد جھوٹے مقدمات کو جواز بنا کر بے بنیاد اور انتہائی زہریلا پروپیگنڈہ کیا گیا لیکن الحمد اللہ ایم کیوایم پر یہ تمام الزامات وقت نے غلط ثابت کئے اور اب جن سازشی عناصر کی جانب سے کراچی سے 19ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری اور مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑا گیا ہے انہوں نے ہوا میں تیر چلاکر محب وطن عوام کی حب الوطنی کو ایک بار پھر مشکوک بنانے کا گھناؤنا عمل کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے جب سے عوامی خدمت کی سیاست شروع کی ہے اس وقت سے ہی ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کا کھلا دشمن 2فیصد استحصالی طبقہ ایم کیوایم کے خلاف سرگرم عمل ہے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ء 2فیصد استحصالی طبقے کے مفادات کیلئے ہمیشہ ایم کیوایم کو اپنی سازشوں اور نفرتوں کا نشانہ بناتے چلے آئے ہیں اور اب تو ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات عائد کرنا اپنے منشور کا حصہ بنالیا ہے ۔حق پرست اراکین سینیٹ نے ملک بھر کے حق پرست عوام اور کارکنان کو 19ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری کا ایم کیوایم پر عائد کیا گیا بے بنیاد الزام غلط ثابت ہونے دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکی سفارتحانے کی اس حوالے سے تردید ایم کیوایم کی بے گناہی اور حق پرستی کے نظریئے کی سچائی کا واضح ثبوت ہے۔ 

9/28/2024 12:27:10 AM