Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈوں سے ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکتا، ڈاکٹر سلیم دانش


 Posted on: 9/9/2013 1
بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈوں سے ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکتا، ڈاکٹر سلیم دانش
مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے اور نیٹو کنٹینرز غائب ہونے کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے
فوج کی نگرانی میں ضمنی انتخابات میں حق پرست عوام نے ایم کیوایم پر اعتماد کا اظہار کرکے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں
برمنگھم میں ایم کیوایم کے کارکنان کے اجلاس سے سہیل خانزادہ، محمد احسان اور محمد عامر کا خطاب
برمنگھم۔۔۔9، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موؤمنٹ برطانیہ کے آرگنائزرڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈوں سے ایم کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکتا۔یہ بات انہوں نے برمنگھم میں ایم کیوایم کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سہیل خانزادہ اور محمد احسان کے علاوہ برمنگھم یونٹ کے انچارج محمد عامر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم برمنگھم یونٹ کے ذمہ داران اورکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ ڈاکٹر سلیم دانش نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے اورجس نے غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ افراد کو منتخب ایوانوں میں بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کیلئے آئین وقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف کراچی میں حلقہ بندیاں کرائی گئیں، فوج کی نگرانی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کا عمل کیا گیا اورمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ ایم کیوایم بندوق کی نوک پر ووٹ حاصل کرتی ہے لیکن فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حق پرست عوام نے ایم کیوایم پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں جو ا س بات کاکھلا ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام ، ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو ملک دشمن ثابت کرنے کیلئے پہلے جناح پور کی سازش تیار کی گئی اوراب مہاجر ری پبلکن آرمی کاشوشہ چھوڑا گیاتاکہ ملک بھر کے عوام کو ایم کیوایم سے بدظن کیاجاسکے ، اسی طرح ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈشپنگ پریہ جھوٹا الزام عائد کیا گیا کہ انکے دور میں کراچی پورٹ سے نیٹو کے اسلحہ سے بھرے19000 کنٹینرز غائب کر دےئے گئے مگر امریکی سفارت خانے کی جانب سے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ نیٹوکے19000 کنٹینرز غائب ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مہاجرری پبلکن آرمی کے شوشے اور نیٹوکنٹینرز غائب ہونے کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن عناصر خواہ کتنے ہی جھوٹے الزامات عائد کرلیں وہ سندھ کے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے اورنہ ہی گھناؤنی سازشوں اور مکروہ ہتھکنڈوں کے ذریعہ حق پرستی کا پیغام ملک بھرمیں پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران نے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر عظمت بیگ کے گھر جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

9/28/2024 12:23:06 AM