کوہاٹ کچہری میں دہشت گردوں کے خود کش بم بمبار کے حملہ اور فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
خود کش بمبار کا حملہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہے ، الطاف حسین
الطاف حسین کی شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔9، ستمبر2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوہاٹ کچہری میں دہشت گردوں کے خود کش بمبار کے حملہ اور فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کوہاٹ کچہری میں دہشت گردوں کا خود کش حملہ اور فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی افراد کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ کچہری میں دہشت گردوں کے خود کش بم حملے اور فائرنگ کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ،دہشت گردی کے چھٹکارے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے اتفاق رائے سے انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی تشکیل دی جائے اور بم دھماکوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
https://secure3.prositehosting.co.uk/management/