ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔۔08ستمبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی لانڈھی سیکٹرمظفر آباد کالونی کے کارکن عاطف اعوان کی والدہ بی بی سرور، کراچی مضافاتی کمیٹی بن قاسم سیکٹر شاہ لطیف ٹاؤن کے کارکن محمد امجد کی والدہ عارفہ بی بی اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 123کے کارکن محمد عقیل خان کے والد عبد الحفیظ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سوگوارلواحقین سے تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومین کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)