ایم کیوایم سکھر کے کارکن شکیل احمد صدیقی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔۔08ستمبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم سکھر سیکٹر Bیوسی 04 کے کارکن شکیل احمد صدیقی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)