Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدر آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پربات چیت


صدر آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پربات چیت
 Posted on: 9/7/2013 1
صدر آصف علی زرداری اورایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پربات چیت
صدرنے عرصہ صدارت کے دورن ایم کیوایم کے بھرپور تعاون پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
آج میرا ایوان صدر میں آخری دن ہے ، آپ کی دعا اورتعاون سے ہم صدر بنے، صدرمملکت آصف زرداری
ایم کیوایم اورالطاف حسین آخری وقت تک چٹان کی طرح آپکے ساتھ کھڑے رہے، الطاف حسین
آپ ملک بالخصوص سندھ میں اتحاد ویکجہتی کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کریں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔7، ستمبر2013ء
صدرپاکستان جناب آصف علی زرداری نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پربات چیت کی اوراپنے دورصدارت کے دوران جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ہفتہ کی شب جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ آج میرا ایوان صدر میں آخری دن ہے ، آپ کی دعا اورتعاون سے ہم صدر بنے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عزت کے ساتھ رخصت ہورہے ہیں۔ صدرآصف علی زرداری نے عرصہ صدارت کے دورن ایم کیوایم کے بھرپور تعاون پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایم کیوایم سے رابطے جاری رہیں گے۔ جناب الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں انکے عہدہ صدارت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی اسی قسم کی کامیابیوں سے آپ کو ہمکنارکرے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کیلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کی 66 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت اور صدارتی منصب نے اپنی مدت پوری کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے فروغ کیلئے تمام جماعتوں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق تعاون کیا لیکن جہاں تک ایم کیوایم اورالطاف حسین کاتعلق ہے تو ہم آخری وقت تک چٹان کی طرح آپکے ساتھ کھڑے رہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت سے کہاکہ آپ صدارت کے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد ملک بالخصوص سندھ میں اتحاد ویکجہتی کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کریں۔صدرزرداری نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وہ ملک خصوصاً سندھ میں عوام کے مختلف طبقات کے درمیان اتحاد ویکجہتی اور انہیں قریب لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔



12/26/2024 8:48:17 PM