مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم حیدر آباد کے کارکن شہزاد حسین کی شہادت پررابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
دہشت گردشہرکاامن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردشہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
کراچی۔۔۔7ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم سیکٹر ٹنڈوجام یونٹ 11/Bکے کارکن شہزاد حسین کی شہادت پر شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردشہرکاامن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردشہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے شہزاد شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل دے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ شہزاد حسین کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے۔دریں اثناء شہزاد حسین شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان نورشاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکی نماز جنازہ بعدنمازعشاہ نورانی مسجد ٹنڈوجام میں اداکی گئی۔نمازجنازہ اورتدفین میں اراکین زونل کمیٹی ، ایم پی اے راشد خلجی، علاقائی ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔