نامور ادیب ،دانشور اور سینئر صحافی شفیع عقیل کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔7ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامور ادیب ،دانشور اور سینئر صحافی شفیع عقیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کی کہاکہ شفیع عقیل کے انتقال سے صحافی برادری ایک اچھے اور مخلص صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)