Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتازصحافی علی چشتی کوپولیس کی جانب سے غیرسرکاری طورپر حراست میں لینے اور تشدد کانشانہ بنانے کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 Posted on: 9/7/2013 1
ممتازصحافی علی چشتی کوپولیس کی جانب سے غیرسرکاری طورپر حراست میں لینے اور تشدد کانشانہ بنانے کاواقعہ قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
یہ مذموم واقعہ کسی مذموم سازش کاحصہ معلوم ہوتاہے ۔ علی چشتی سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار ہمدردی
علی چشتی کوحراست میں لینے ، تشدد کا نشانہ بنانے اورانہیں اور انکے اسٹاف کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ،اس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے 
صدرآصف زرداری، وزیراعظم نوازشریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ایم کیوایم کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔ 7 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فرائیڈے ٹائمزکے نمائندے اورممتازصحافی علی چشتی کوپولیس کی جانب سے غیرسرکاری طورپر حراست میں لینے اورانہیں تشدد کانشانہ بنانے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علی چشتی کے مطابق انہیں پولیس اہلکار موبائل میں لیکرکہیں گئے اورانہیں کسی گھرمیں تشددکانشانہ بنایاگیا ۔ گزشتہ روزسرکاری اہلکاروں نے انکے دفتر آکر انکے بارے میں معلومات کی اورانکے اسٹاف کو دھمکیاں دیں۔رابطہ کمیٹی نے علی چشتی کوحراست میں لینے ،انہیں تشددکانشانہ بنانے اور انکے اسٹاف کوہراساں کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ کسی مذموم سازش کاحصہ معلوم ہوتاہے ۔رابطہ کمیٹی نے اس مذموم واقعہ پر علی چشتی سے دلی ہمدردی کااظہارکیااور صدرآصف زرداری، وزیراعظم میاں نوازشریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ علی چشتی کوحراست میں لینے ، تشدد کا نشانہ بنانے اورانہیں اور انکے اسٹاف کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ 



9/28/2024 12:23:07 AM