Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے نوجوانوں کو حوصلہ دیا کہ آج وہ اپنے حقوق کیلئے میدان عمل میں کار فرما ہیں


 Posted on: 9/6/2013 1
قائد تحریک الطاف حسین نے نوجوانوں کو حوصلہ دیا کہ آج وہ اپنے حقوق کیلئے میدان عمل میں کار فرما ہیں
کارکنان صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متعصب بل کے متعلق دیگر طلباء کو آگہی فراہم کریں
اے پی ایم ایس او کے سیکٹر سی، ڈی کے کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔6، ستمبر2013ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عادل خان نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایس او اپنے آغاز سے ہی طلباء کے حقوق کے حصول کی جدو جہد کرتی آرہی ہے۔ آج نوجوانوں کی بڑی تعداد اس جدو جہد کا حصہ ہے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس او کی جانب سے سیکٹرسی اور سیکٹر ڈی میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے نوجوانوں کو وہ حوصلہ دیا ہے کہ آج وہ اپنے جائز حقوق کے حصو ل کے لیے میدا ن عمل میں کار فرما ہیں۔انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس اوسندھ یونیورسٹیز بل کی شدید مخالفت کرتی ہے کارکنان صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے اس متعصب بل کے متعلق دیگر طلباء کو آگہی فراہم کریں ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کابینہ کے رکن احمر فلسطینی،عدیل ملک،انجینئر فیضان شیخ یونٹ و سیکٹر ز کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔ انھوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ نوجوانوں کو ملک کی سنگین صورتحال سے متعلق آگہی فراہم کریں اور اپنی تعلیم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں۔

12/26/2024 8:18:57 PM