Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکی سفارتخانے کی جانب سے ’’19 ہزار اسلحہ سے بھرے نیٹو یا ایساف کے کنٹینرز کی چوری کی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کی تردید سے ایم کیوایم کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی حقیقت کھل گئی ہے، حیدر عباس رضوی


امریکی سفارتخانے کی جانب سے ’’19 ہزار اسلحہ سے بھرے نیٹو یا ایساف کے کنٹینرز کی چوری کی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کی تردید سے ایم کیوایم کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی حقیقت کھل گئی ہے، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 9/6/2013 1
امریکی سفارتخانے کی جانب سے ’’19 ہزار اسلحہ سے بھرے نیٹو یا ایساف کے کنٹینرز کی چوری کی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کی تردید سے ایم کیوایم کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی حقیقت کھل گئی ہے، حیدر عباس رضوی 
ملک کی نازک ترین صورتحال میں ملک کی سلامتی اور بقاء کا سوچا جائے، آنکھوں اور ذہنوں سے ایم کیوایم دشمنی، نفرت اور تعصب کی پٹی اتار پھینکی جائے اور بہتانوں کا سلسلہ بند کیا جائے، حیدر عباس رضوی 
ایم کیوایم کو بدنام کرنے کیلئے اس کے بارے میں طرح طرح کی خود ساختہ اور شر انگیز کہانیاں گھڑی گئیں
ایم کیوایم کے رہنما اور کارکنان اعلیٰ عدالتوں سے تمام مقدمات میں باعزت بری ہوئے اور ایم کیوایم کو بدنام کرنے والے خود ذلیل و رسوا ہوئے، حیدر عباس رضوی 
ایم کیوایم کو نفرت اور تعصب کا نشانہ بنانے والوں کا جھوٹ آشکار ہوگیا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست سینیٹر بابر خان غوری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔6، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے کراچی سے ’’19ہزار اسلحہ سے بھرے نیٹو یا ایساف کے کنٹینرز کی چوری کی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کی تردید سے ایم کیوایم کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی حقیقت کھل گئی ہے اور ایم کیوایم کو نفرت اور تعصب کا نشانہ بنانے والوں کا جھوٹ آشکار ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناح پور کے خودساختہ الزام کی طرح چندروزقبل سپریم کورٹ میں پیش کی جانیوالی ایک رپورٹ میں ’’ مہاجرری پبلکن آرمی‘‘ کا من گھڑت شوشہ چھوڑا گیا جس کا کہیں کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے نیٹو کے  19ہزار کنٹینر چوری ہونے کی ذمہ داری بھی ایک سازش کے تحت پورٹس اینڈ شپنگ کے سابق وفاقی وزیر اور ایم کیوایم کے سینیٹر بابر خان غوری کے سرتھوپ دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ نسرین جلیل، احمد سلیم صدیقی، اسلم آفریدی اور حق پرست سینیٹر بابر خان غوری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے کراچی سے 19ہزار اسلحہ کنٹینرز کی چوری کی بے بنیاد اور جھوٹی خبر وں پرتردیدی بیان کی جاری کی گئی پریس ریلیز بھی دی گئی ۔ حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سب سے اپیل کی کہ وہ خدارا ملک کی نازک ترین صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کی سلامتی اور بقاء کا سوچا جائے اور آنکھوں اور ذہنوں سے ایم کیوایم دشمنی، نفرت اور تعصب کی پٹی اتار پھینکیں اور بہتان تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز کی چوری کے بے بنیاد الزام کے میڈیاپر آتے ہی بعض ایم کیوایم مخالف سیاسی عناصر ،بعض اینکرز اور وہ شاؤنسٹ،racist اور فاشسٹ عناصر، جن کی پوری سیاست اور زندگی کا اولین مقصد ایم کیوایم پر الزامات لگانااوراس کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنا ہے، جن کا خمیر ایم کیوایم دشمنی سے اٹھا ہے، جوایم کیوایم پر بہتان لگانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ انہوں نے اس الزام پر خوشی میں بھنگڑے ڈالے ، ٹی وی چینلز پر ایم کیوایم کے خلاف بہت زہر اگلا اورطرح طرح سے ایم کیوایم کے خلاف شرانگیزپروپیگنڈے کئے گئے ۔لیکن گزشتہ روز امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کراچی پورٹ سے نیٹو یا ایساف کے کنٹینرزکی چوری کی خبروں کو سراسر جھوٹ قراردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جووضاحتی بیان جاری ہوا ہے اس میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ’’کراچی کی بندرگاہ سے امریکہ/انٹرنیشنل سیکوریٹی اسسٹنس فورس (ایساف ) کے 19ہزار کنٹینر چوری نہیں ہوئے جبکہ ذرائع ابلاغ تاثر دے رہے ہیں کہ امریکہ /ایساف کے گم ہونے والے 19ہزار کنٹینرزمیں اسلحہ اوربارودوالے کنٹینرزبھی شامل ہیں جو کہ درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ معمول کے مطابق کراچی کی بندرگاہ کوسفارتی اورفوجی سازوسامان کی ترسیل کیلئے استعمال کرتا ہے، تاہم امریکہ اور ایساف نے کبھی کراچی کی بندرگاہ کوہتھیاروں یابارودکی ترسیل کیلئے استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ سے جاری ہونے والے تردیدی بیان میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ’’ امریکی حکومت اورایساف کاتمام سازوسامان کاپاکستانی کسٹم حکام سے معائنہ ضروری ہے ، امریکہ اورایساف پاکستانی حکام سے لائسنس یافتہ اورمنظورشدہ ٹرانسپورٹرزکااستعمال کرتے ہیں۔ امریکہ دنیا بھر بشمول پاکستان میں داخل ہونے اورگزرنے والے فوجی سازوسامان کامکمل حساب کتاب رکھتاہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب سے ایم کیوایم وجود میں آئی ہے اس کے خلاف سازشوں اورپروپیگنڈوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ایم کیوایم کاامیج خراب کرنے ، عوام کوایم کیوایم سے متنفراوربدظن کرنے اورغریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی ملک کی واحد جماعت کوپورے ملک میں پھیلنے سے روکنے کیلئے اس پر طرح طرح کے منفی، بے بنیاداورجھوٹے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، ایم کیوایم کوبدنام کرنے کیلئے اس کے بارے میں طرح طرح کی خود ساختہ اور شرانگیز کہانیاں گھڑی گئیں، قائد تحریک الطاف حسین، ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداروں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے مگراللہ تعالیٰ کے کرم، شہیدوں کی قربانیوں اورہماری ماؤں بہنوں اوربزرگوں کی دعاؤں کی بدولت ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی ہرسازش ناکام ہوئی، ہرالزام غلط ثابت ہوا، ہر پروپیگنڈہ اپنی موت آپ مرگیا، ایم کیوایم کے رہنما اور کارکنان اعلیٰ عدالتوں سے تمام مقدمات میں باعزت بری ہوئے اورایم کیوایم کوبدنام کرنے والے خودذلیل و رسوا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم کیوایم کوملک دشمن جماعت ثابت کرنے کیلئے اس پر جناح پورجیساانتہائی شرمناک ،گھناؤنا اورجھوٹاالزام لگایاگیااوراس الزام کو سچ ثابت کرنے کیلئے جناح پور کا جعلی اور خود ساختہ نقشہ بھی قوم کے سامنے پیش کیا گیا لیکن عوام نے دیکھا کہ جناح پور کا جھوٹا الزام لگانے والوں نے خود میڈیا پر آکر تسلیم کیا کہ جناح پور کا الزام ایک فراڈ اور ڈرامہ تھا اور اس میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو یہ بتایا گیا کہ کراچی پورٹ سے نیٹو کے 19 ہزار کنٹینر چوری کئے گئے جن میں نیٹو کا اسلحہ تھا اور یہ اسلحہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہورہا ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پاکستان بہت نازک اورکڑے حالات سے گزر رہا ہے، ملک کو مختلف سنگین مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں ملک کو یکجہتی کی اشد ضرورت ہے لہٰذاہمیں بغض و عناد، کینہ پروری، جھوٹے الزامات اورنفاق کی سیاست سے قطعی اجتناب برتنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے نازک حالات میں بھی ایم کیوایم کے وجود کی حقیقت اوراس کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے بجائے ایم کیوایم کو مٹانے، دبانے اور کچلنے کیلئے اس پر من گھڑت الزامات لگانے اوراس کے خلاف زہریلے پروپیگنڈوں اورطرح طرح کی سازشوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جو دوسروں پر جھوٹے بہتان لگاتے ہیں اورجھوٹ بولتے ہیں ایسے لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں صاف ارشادفرمادیاہے کہ ’’لعنت اللہ علی الکاذبین‘‘۔ یعنی جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کے جواب پر حق پرست سینیٹر بابر غوری نے کہا کہ میں اپنا حق محفوظ رکھتا ہوں، ہم اس کیس میں پارٹی بننے جارہے ہیں، اسلحہ کنٹینرز پر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بہت واویلا کیا ہے اور پمفلٹ تک تقسیم کئے ہیں اب امریکی سفارتخانے کی جانب سے کنٹینرز کے حوالے سے تردیدی بیان آگیا ہے لہٰذا واویلا کرنے والے قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی تردید بروقت آئی ہے اوررمضان بھٹی کمیشن سمیت کوئی بھی کمیشن مجھے وضاحت کیلئے طلب کرے تو میں جانے کیلئے تیار ہوں ۔

9/28/2024 12:27:20 AM