Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں قیام امن کیلئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کے مثبت فیصلوں میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، الطاف حسین


کراچی میں قیام امن کیلئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کے مثبت فیصلوں میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 9/5/2013 1
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے وفد کا کراچی دورہ خوش آئند ہے
اس بات کی خوشی ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندہ وفود سے بھی ملاقاتیں کیں
وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کے ایک ایک رکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ سنجیدگی سے کراچی سمیت پاکستان بھر میں امن و امان کی شوریدہ صورتحال سدھارنے اور ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے نجات دلانے کی عملاً کوششیں کررہے ہیں
اللہ تعالیٰ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کو کراچی سمیت ملک بھر کی خدمت کا مزید موقع عطا فرمائے
وفاقی کابینہ کراچی میں دیرپا امن کے قیام کیلئے آئین و قانون کے تحت جو بھی غیر جانبدارانہ اقدامات تجویز کرے گی مجھ سمیت کراچی کا ایک ایک فرد ان کے شانہ بشانہ ہوگا
ملک کی سلامتی و بقاء، کراچی میں قیام امن، ہر قسم کی دہشت گردی اور لوٹ مار کے خاتمے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔5، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے وفد کے کراچی دورے کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو اندرونی وبیرونی خطرات سے نکالنے اور کراچی میں قیام امن کیلئے وفاقی کابینہ جوفیصلے کررہی ہے ،ہم تمام مثبت فیصلوں میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک بھر میں امن وامان کی خراب صورتحال ، قتل وغارتگری ودہشت گردی ،بعض مذہبی فرقہ وارانہ جماعتوں کی شرانگیزیاں،کراچی سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں مذہبی انتہاء پسند عناصر کی یلغار،اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، بھتے کی پرچیاں دیکر تاجروں اورصنعتکاروں کی زندگی اجیرن کرنے ،ڈکیتی کی وارداتوں، سڑکوں پر شہریوں سے موبائل فون ودیگراشیاء چھیننے جیسے اسٹریٹ کرائمز ، ملک بھرمیں بگڑتی ہوئی سیاسی ومعاشی صورتحال ،تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اور ان کے باعث خودکشی کے واقعات روزمرہ کامعمول بن چکے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کاکراچی کا یہ دورہ ان واقعات کے اسباب جاننے اور انکی روک تھام کیلئے ممکنہ وسط مدتی اور طویل مدتی حل تلاش کرنے کے اقدامات کرنا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندہ وفود سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ کسی ایک جماعت کو بھی شکایت کا موقع نہ ملے کہ کراچی کودرپیش مسائل کے بارے میں ان کا نقطہ نظر نہیں سنا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کے ایک ایک رکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ سنجیدگی سے کراچی سمیت پاکستان بھر میں امن وامان کی شوریدہ صورتحال سدھارنے اور ملک کو اندرونی وبیرونی خطرات سے نجات دلانے کی عملاً کوششیں کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں کراچی سمیت ملک بھر کی خدمت کا مزید موقع عطافرمائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف اور وفاقی کابینہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نقطہ نظر کو سننے اور سمجھنے کے بعد ملک کو اندرونی وبیرونی بحران سے نکالنے اور کراچی میں دیرپا امن کے قیام کیلئے آئین وقانون کے تحت جوبھی غیرجانبدارانہ اقدامات تجویز کرے گی مجھ سمیت کراچی کا ایک ایک فرد ان کی مثبت اور نیک کوششوں میں ان کے شانہ بشانہ ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف اور وفاقی کابینہ سے اپیل کی کہ ملک کی سلامتی وبقاء ،کراچی میں قیام امن ،ہرقسم کی دہشت گردی اورلوٹ مار کے خاتمے، دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر کارروائی کی جائے ۔

12/26/2024 8:18:33 PM