Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نیول افسر کیپٹن ندیم کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذموم کارروائی پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نیول افسر کیپٹن ندیم کی گاڑی پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذموم کارروائی پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/4/2013 1
نیول افسر کی گاڑی پر فائرنگ کھلی دہشت گردی اور شہر میں بدامنی کی صورتحال کا ایک اور بد ترین ثبوت ہے، الطاف حسین 
نیول افسر کیپٹن ندیم کی شہادت اور اہلیہ کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کا سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار 

لندن۔۔۔4،ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کار پرفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں نیول افسر کیپٹن ندیم کی شہادت اور ان کی اہلیہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے نیول افسر کو فائرنگ کرکے شہید اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اورشہر میں بدامنی اور بدترین صورتحال کا ایک اور ثبوت ہے ۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں کیپٹن ندیم کی شہادت پر ان کے سوگوار لواحقین ،پی این ایس جوہر کے نیول افسران اور سپاہیوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور شہید کی اہلیہ کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔ جناب الطا ف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے قریب مسلح دہشت گردوں کی نیول افسر کیپٹن ندیم کی گاڑی پر فائرنگ ، ان کی شہادت اور اہلیہ کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں ، شہر میں دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور شہر میں قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائیں ۔ 


9/28/2024 12:26:08 AM