Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزارت داخلہ نے ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘کا شوشہ چھوڑ کرسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی حب الوطنی کو ایک مرتبہ پھر مشکوک بنانے کی گھناؤنی کوشش کی ہے، زونل انچارجز و اراکین صوبہ سندھ


 Posted on: 9/2/2013 1
مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑ کر جناح پور کے شوشے کی طرح وزارت داخلہ نے ملک کو مزید شورش زدہ بنانے کا کام انجام دیا ہے
ایم کیوایم کے ملک بھر میں موجود نظریاتی کارکنان اب تعصب اور نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں 
سانگھڑ ، ٹنڈو الہیار ، جامشورو ، بدین ،گھوٹکی اور دادو زون کے زونل انچارجز و اراکین کی پریس کلبوں میں پریس کانفرنس سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔2، ستمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ ، ٹنڈو الہیار ، جام شورو ، بدین ، گھوٹکی اور دادو زون کے زونل انچارجز اور اراکین نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘کا شوشہ چھوڑ کرسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی حب الوطنی کو ایک مرتبہ پھر مشکوک بنانے کی گھناؤنی کوشش کی ہے اور اس شوشے سے ان پر ریاستی مظالم ڈھانے کی بھیانک منصوبہ بندی کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے ۔ان خیالات کااظہار سانگھڑ زون کے زونل انچارج عارف شیخ و اراکین زونل کمیٹی نے پریس کلب ٹنڈو آدم ، ٹنڈو الہیار زون کے زونل انچارج محمد علی شاہ نے پریس کلب ٹنڈو الہیار ، جامشورو زون کے زونل انچارج محمد ایوب خان نے پریس کلب جامشورو ، بدین زون کے زونل انچارج عبدالقیوم چانگ و راکین زونل کمیٹی نے پریس کلب بدین ، گھوٹکی زون کے جوائنٹ زونل انچارج رانا محمد رمضان و اراکین زونل کمیٹی نے نیشنل پریس کلب گھوٹکی اور دادو زون کے جوائنٹ زونل انچارج اصغر علی سوڈرنے دادو زونل آفس پر مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے کے خلاف منعقد کی گئی پریس کانفرنسوں سے اپنے خطاب میں کیا ۔ زونل انچارجز و اراکین نے پریس کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب وفاقی حکومت کراچی میں گینگ وار جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے شہر میں قیام امن کیلئے اقدامات کرنے جارہی ہے وزارت داخلہ کی جانب سے ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کا شوشہ چھوڑ نا مہاجروں کے خلاف گہری سازش نہ سمجھا جائے تو پھر اسے کیا قرار دیاجائے ؟ انہوں نے کہاکہ مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے کے پیچھے چھپی سازش کو ہر ذی شعور شخص بخوبی سمجھ سکتا ہے یہ شوشہ چھوڑ کر ماضی کے جناح پور کے شوشے کی طرح وزارت داخلہ نے ملک کو مزید شورش زدہ بنانے کا کام انجام دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر شہر میں مہاجر ری پبلکن آرمی کا وجود ہوتا تو اس سے وزارت داخلہ سے قبل شہر کے عوام آگاہ ہوتے اور یہ انتہائی حیرت اور تعجب خیز بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار بانیانِ پاکستان کی اولادوں کو جناح پور کے نقشے کے بے بنیاد اور جھوٹے الزام کے بعد اب مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑ کر ایک بار پھرنت نئی سازش کی تیاری کی جارہی ہے ۔زوونل انچارج و اراکین نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ صوبہ سندھ سمیت ملک کی تمام قومیتوں کو متحد ومنظم کرنے کی عملی جدوجہد کی ہے اور جناح پور کی طرح آج ایک مرتبہ پھر حق پرستی کے فلسفے سے خوفزدہ عناصر مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑ کر ایک طبقہ آبادی کو نشانہ بنانے کی سوچ رہے ہیں تو وہ جان لیں کہ ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام اب کسی بھی شوشے ، سازشوں اور ہتھکنڈوں کا شکار نہیں ہوں گے اور متحد ومنظم رہ کر تمام سازشوں کا سامنا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ملک بھر میں موجود نظریاتی کارکنان اب تعصب اور نفرت کی سیاست کو مسترد کردیں گے اور مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے کے پیچھے اگر کارفرما مذموم سازش پر عمل درآمد کیا گیا تو یہ عمل ملک کے موجودہ نازک ترین حالات میں خود کشی کے مترادف ہوگا ۔ 

1/13/2025 7:30:06 PM