Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیو ایم برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ،مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کی شرکت
Posted on: 9/2/2013 1
جلاس میں پاکستان کی وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے مہاجر ریپبلکن آرمی کے شوشے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
مہاجرری پبلکن آرمی کا شوشہ بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے خلاف بھیانک اورگھناؤنی سازش ہے۔ ایم کیوایم یوکے
مہاجرری پبلکن آرمی کاشوشہ اسلئے چھوڑاگیاہے تاکہ اسکی آڑ میں ایک بار پھر مہاجروں کو ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جائے
لندن۔۔02ستمبر 2013ء
ایم کیو ایم برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس لندن کے علاقے ایجوئر میں ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے علاوہ ایجوئر یونٹ، ساوٗتھ آل یونٹ، ویمبلے یونٹ، ایسٹ لندن یونٹ ، سلاؤ یونٹ، ٹوٹنگ یونٹ، کوونٹری یونٹ، برمنگھم یونٹ، مانچسٹر یونٹ، بریڈفورڈ یونٹ، نارتھ ہمپٹن یونٹ، شیفیلڈ یونٹ اور پیٹر برا یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کی وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے مہاجر ریپبلکن آرمی کے شوشے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس شوشے کو بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے خلاف بھیانک اورگھناؤنی سازش قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی اس طرح جناح پور کا شوشہ چھوڑا گیا تھا جس کو جواز بنا کر مہاجروں پر فوج کشی کی گئی اور ہزاروں مہاجروں کو بیدردی سے شہید کردیا گیا اور اب مہاجر ر ی پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑا گیا ہے تاکہ اس کی آڑ میں ایک بار پھر مہاجروں کو ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ اجلاس میں ارباب اختیار، ارباب اقتدار اورچیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی گئی کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ، اس گھناؤنی سازش کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور اسکے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کے پر عزم کارکنان، ایم کیو ایم اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے اور اپنے اتحاد سے حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔اجلاس میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی درازیء عمر اور صحت و عافیت کیلئے بھی دعا کی گئی۔
6/3/2026 8:49:48 PM
لندن میں اے پی ایم ایس او کا48 واں یوم تاسیس تنظیمی جوش وخروش سے منایا
...
03 Jun 2026
سرفراز صدیقی کواے پی ایم ایس او کاچیئرمین مقررکردیا گیا
...
03 Jun 2026
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں پانچ نئے اراکین کوشامل کرلیاگیا
...
02 Jun 2026
پاکستان کو انقلاب کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
...
01 Jun 2026
پاکستان کی جیوپولیٹکل سچویشن خطرے میں ہے. ملک میں موجود سیاسی بے چینی
...
31 May 2026
جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اس
...
30 May 2026
The Pakistani nation is not ready to recognize Israel
...
30 May 2026
سیکوریٹی کونسل کے پانچ اراکین کوحاصل ویٹوپاورکااختیار ختم کیاجائے
...
27 May 2026
میں تمام وفاپرست کارکنوں اور عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکبادپیش کرتاہوں
...
26 May 2026
میں تمام عوام کوعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتاہوں
...
26 May 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us