Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار) کے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ ڈاہری شہید، بھتیجے محمد سلیم ڈاہری شہید، کمپاؤنڈر خادم شیر لاشاری شہید اور مریض محمد شہزاد کو سپرد خاک کردیا گیا
Posted on: 9/1/2013 1
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، کے ایم او سی اور سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی
کراچی ۔۔۔یکم ، ستمبر2013ء
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے بھینس کالونی میں واقع کلینک پر پیپلز امن کمیٹی (گینگ وار ) کے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم بن قاسم سیکٹرکمیٹی کے رکن غلام سرورڈاہری کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ ڈاہری شہید ، بھتیجے محمدسلیم ڈاہری شہید، کمپاؤڈرخادم شیرلاشاری شہید اورایک مریض شہزادکو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرور ڈاہری کے صاحبزادے غلام مرتضی ڈاہر ی شہید اور محمد شہزاد شہید کی نما ز جنازہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ادا کی گئی بعدازاں شہداء کو چوکنڈی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ کمپاؤڈر خادم حسین لاشاری کی نماز جنازہ یوسف عارفانی گوٹھ یوسی 5بن قاسم ٹاؤن میں ادا کی گئی اور شہید کی تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں لائی گئی اسی طرح ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کمیٹی کے رکن غلام سرورڈاہری کے بھیتجے محمد سلیم ڈاہری شہید نماز جنازہ قاضی احمد بے نظیر آباد میں ادا کی گئی بعدازاں شہید کو سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہداء کی نما جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، محمد سلیم جوکھیو، اراکین اور سیکٹر ویونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور نے کلینک پر فائرنگ کے شہداء اور زخمی افراد کی رہائشگاہوں کا دورہ کیا اور سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔
12/26/2024 8:26:58 PM
عالمی سطح پر تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈر
...
24 Dec 2024
تنظیمی ڈسپلن اوراصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر رابطہ کمیٹی کے رکن ح
...
23 Dec 2024
سویلینز کوملٹری کورٹ سے سزائیں دیناغیرآئینی وغیرقانونی ہے
...
21 Dec 2024
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us