Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ لطیف ٹاؤن میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکٹر ممبر غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر پیپلز امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی اور بربریت ہے۔ الطاف حسین


شاہ لطیف ٹاؤن میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکٹر ممبر غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر پیپلز امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی اور بربریت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/31/2013
شاہ لطیف ٹاؤن میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکٹر ممبر غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر پیپلز امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی اور بربریت ہے۔ الطاف حسین
واقعہ میں سرور ڈاہری کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ ڈاہری، بھتیجے محمد سلیم ڈاہری، کمپاؤڈر خادم شیر لاشاری اور ایک مریض شہزاد شہید ہوئے 
مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایم کیوایم کے ایک کارکن حق نواز بھی شامل ہیں
اسی ایک واقعہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شہر میں قتل و غارتگری اور دہشت گردی کا بازار کس نے گرم کیا ہوا ہے۔ الطاف حسین
بے گناہ افراد کاخون بہانے والے درندہ صفت دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ صدر، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ
لندن۔۔۔31، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بھینس کالونی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے بن قاسم سیکٹرکے سیکٹرممبرغلام سرورڈاہری کے کلینک پر پیپلزامن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ میں غلام سرورڈاہری کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ ڈاہری، بھتیجے محمدسلیم ڈاہری، کمپاؤڈر خادم شیرلاشاری اورایک مریض شہزادکی شہادت پر دلی صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایم کیوایم کے ایک کارکن حق نوازبھی شامل ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی اوربربریت کی بدترین مثال ہے اوراسی ایک واقعہ سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ شہرمیں قتل وغارتگری اوردہشت گردی کا بازارکس نے گرم کیا ہوا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر آصف زرداری، وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس سنگین واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے اورمعصوم وبے گناہ افرادکاخون بہانے والے درندہ صفت دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے اس سانحہ پر ایم کیوایم کے سیکٹرممبرغلام سرورڈاہری اورانکے اہل خانہ اور واقعہ میں شہیدہونے والے دیگر افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ صبرکریں اوریقین رکھیں کہ معصوموں کاخون بہانے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ واقعہ میں شہیدہونے والے غلام مرتضیٰ ڈاہری شہید، بھتیجے محمدسلیم ڈاہری شہید، کمپاؤڈرخادم شیرلاشاری شہید اور شہزاد شہیدکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ،انکے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کوصحتیاب کرے۔

12/26/2024 8:15:33 PM