پیپلز امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے بن قاسم شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر فائرنگ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے شدید مذمت
واقعہ میں غلام سرور کے صاحبزادے مرتضی ڈاہری اور انکے بھتیجے سلیم ڈاہری اور دو ہمدردوں کی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
دہشت گردی کا واقعہ شہر کا پر امن ماحول خراب کرنے کی سازش ہے
دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنا ن اور ہمدوں کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
مرتضی ڈاہری اور سلیم ڈاہری کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے
لندن۔۔۔31اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزامن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بن قاسم شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع غلام سرور ڈاہری کے کلینک پر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں غلام سرور کے صاحبزادے مرتضی ڈاہری اور انکے بھتیجے سلیم ڈاہری جبکہ دو ہمدردوں کی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کو شہر کا پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمددوں کومسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی موثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری ،میاں نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہد ری نثار ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے قتل کا نوٹس لیں اوراس میں ملوث پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کو گرفتارکرکے آئین و قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔