Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت لسانیت، اور نفرتوں کا خاتمہ ہوا تھا۔ ایم کیوایم زونل انچارجز و اراکین


سندھ میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت لسانیت، اور نفرتوں کا خاتمہ ہوا تھا۔ ایم کیوایم زونل انچارجز و اراکین
 Posted on: 8/31/2013
سندھ میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت لسانیت، اور نفرتوں کا خاتمہ ہوا تھا۔ ایم کیوایم زونل انچارجز و اراکین 
19،جون 1992ء کو سندھ میں جنرل آصف نواز نے فوجی آپریشن شروع کرنے سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ یہ آپریشن 72 بڑی مچھلیوں کے خلاف کیا جائے گا لیکن اس آپریشن کا رخ ایم کیوایم اور ایک مخصوص طبقہ آبادی کے خلاف موڑ دیا گیا
چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری ’’مہاجر ری پبلکن آرمی‘‘ کے مضحکہ خیز شوشے کا سختی سے نوٹس لیں
ایم کیوایم کے ذمہ داران، ارکان اسمبلی، زونل انچارجز و اراکین کا ملک کے مختلف شہروں میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی۔۔31اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران ، ارکان اسمبلی ، زونل اراکین نے کہا.ہے کہ " مہاجرری پبلکن آرمی"کا شوشہ ما ضی کی سازشوں کی طرح ایک اور بے بنیاداور شرمناک سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے ،ہم ا س عمل کو نہایت سنگین اورگھناؤنا شوشہ قرار دیتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے پس پشت عوامل کی مکمل غیرجانبدارانہ طور پر تحقیقات کرائی جائے اوران سازشوں کو ملک کے عوام کے سامنے لا کر بے نقاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں حیدرآباد ، میرپورخاص ،سکھر ،جیکب آباد، لاڑکانہ، عمر کوٹ ، راولا کوٹ ،ملتان، پشاور، ہری پور ،کوئٹہ نصر آباد ، میر پور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی انتھک محنت اور جد وجہد کی بدولت لسانیت ، اور نفرتوں کا خاتمہ ہواتھا لیکن بد قسمتی سے سندھ میں دوبار ہ نفرتوں اور تعصب کی آگ کو ہوا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کو اسی طرح کی سازشوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، 19، جون1992ء کو سندھ میں جنرل آصف نواز نے فوجی آپریشن شروع کرنے سے قبل حکومت کے سامنے پتھاریداروں، ڈاکوؤں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 72 افراد کی ایک فہرست پیش کی اور کہاکہ یہ آپریشن ان 72 بڑی مچھلیوں کے خلاف کیا جائے گا لیکن اصل مجرموں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے بجائے اس آپریشن کا رخ ایم کیوایم اورایک مخصوص طبقہ آبادی کے خلاف موڑدیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ، کارکنوں اورہمدردوں پر ناقابل بیان مظالم ڈھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کو ایم کیوایم کے خلاف گمراہ کرنے کیلئے ایم کیوایم پر جناح پور بنانے کی سازش کابریگیڈئیر آصف ہارون نے پنجاب سے صحافیوں کوکراچی بلاکر جناح پور کے جھوٹے اور جعلی نقشے دکھائے اور دعویٰ کیا کہ یہ ایم کیوایم کے دفاتر سے برآمد کئے گئے ہیں، اگلے روز قومی اخبارات خصوصاً پنجاب اور سرحد(کے پی کے)کے اخبارات میں اس الزام اور جناح پور کے جھوٹے نقشے بڑی بڑی شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کرائے گئے ْ ِ جس کے بعد ایم کیوایم کے خلاف بد ترین ریاستی آپریشن کرکے 15ہزار سے زائد کارکنان اور ہمدردوں کو شہید کر دیا گیا تاہم خدا نے 20سال بعد اس جھوٹے الزام کا دھبہ ایم کیوایم سے صاف کیا جب بریگیڈئر امتیاز اور جنرل نصر اختر نے میڈیا پر آکر آپریشن کو بلا جواز اور ڈرامہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ایک مرتبہ پھر گذشتہ روزسماعت کے دوران وفاقی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ جمع کرائی جس میں ’’مہاجرری پبلکن آرمی‘‘ کا نیاشوشہ چھوڑدیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام ملک کے با شعور عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ کس طرح ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے خلاف بھیانک سا زشوں کے تانے بانے بنے جارہے ہیں۔ 
پاکستان کے غریب ومظلوم عوام دیکھ لیں کہ ایم کیوایم جوغریب ومتوسط طبقہ کی واحد جماعت ہے اسے کچلنے اورختم کرنے کیلئے ماضی کی طرح پھر کیسی کیسی سازشیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے کراچی میں فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اورمخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بڑی سے بڑی اورمضبوط پارٹیوں کوٹوٹتے دیکھا لیکن یہ اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ تمام ترسازشوں اورنہ ختم ہونے والے زہریلے پروپیگنڈوں کے باوجودایم کیوایم نہ صرف قائم ودائم ہے بلکہ آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن اپنی جان کی قربانی تو دیدے گا لیکن باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکائے گا اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ہمت وحوصلے کے ساتھ باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت جس قسم کے خطرات اورنازک صورتحال سے دوچارہے اس کے پیش نظراسے اتحادویکجہتی کی اشدضرورت ہے لیکن وزارت داخلہ کے اداروں کے بعض لوگ مہاجرری پبلکن آرمی جیسے شوشے چھوڑ کرملک کواتحادکی طرف لیجانے کے بجائے انتشارکی طرف لیجانے کی کوشش کررہے ہیں جوکسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسا صاف محسوس ہوتا ہے کہ 19جون 1992ء کے ریاستی آپریشن کی طرح اس آپریشن کا رخ بھی مہاجرری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑ کر ایک مرتبہ پھر مہاجر طبقہ آبادی کی جانب موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ ’’ مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کے مضحکہ خیز شوشے کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اس شوشے کے پس پردہ اصل محرکات اور حقائق کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔


12/26/2024 8:36:25 PM