Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’مہاجر ری پبلکن آرمی‘‘ کا نیا اور مضحکہ خیز شوشہ چھوڑ کر وزرات داخلہ کے حکام نے اپنی انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، اراکین قومی اسمبلی


’’مہاجر ری پبلکن آرمی‘‘ کا نیا اور مضحکہ خیز شوشہ چھوڑ کر وزرات داخلہ کے حکام نے اپنی انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 8/31/2013
’’مہاجر ری پبلکن آرمی‘‘ کا نیا اور مضحکہ خیز شوشہ چھوڑ کر وزرات داخلہ کے حکام نے اپنی انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، اراکین قومی اسمبلی 
چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری ’’مہاجر ری پبلکن آرمی‘‘ کے مضحکہ خیز شوشہ کا سختی سے نوٹس لیں
کراچی ۔۔۔31، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ملک کی نازک صورتحال میں ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کا نیا اور مضحکہ خیز شوشہ چھوڑ کروزات داخلہ کے حکام نے اپنی انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کے شوشہ کو 19جون 1992ء میں ایم کیوایم پر جناح پور کا جھوٹا الزام لگا کر بھیانک ریاستی آپریشن شروع کرنے کے تناظر میں دیکھا جائے تویہ شوشہ ایک مخصوص طبقہ آبادی کے خلاف ماضی کی طرح اپنی نوعیت کی گہری سازش کی نشاندہی کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی حیرت انگیز اور تعجب خیز ہے کہ کراچی شہر میں کالعدم امن کمیٹی اور جرائم پیشہ گروہوں کے دہشت گردوں کوممکنہ وزارت داخلہ کی جانب سے سر فہرست رکھنے اور ان کی اغواء برائے تاوان ، قتل و غارتگری ،بموں سے حملے کی کاروائیوں کو اجاگر کرنے کے بجائے مہاجر ری پبلکن آرمی کی تعجب خیز بات کرنا تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں اور کراچی کے شہریوں سے سنگین مذاق اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا صاف محسوس ہوتا ہے کہ 19جون 1992ء کے ریاستی آپریشن کی طرح اس آپریشن کا رخ بھی مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑ کر ایک مرتبہ پھر مہاجر طبقہ آبادی کی جانب موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر ری پبلکن آرمی اگر کراچی شہر میں سرگرم ہوتی تواس سے ملک کا باخبر میڈیا ضرور واقف ہوتا لیکن اگر میڈیا کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بھی دیکھی جائیں تو وزارت داخلہ کو کم از کم ان رپورٹس کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے بے بنیاد اور جھوٹے شوشے کو چھوڑنے سے اجتناب کرنا چاہئے اور دنیا بھر کو جگ ہنسائی کا سامان فراہم نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر ری پبلکن آرمی کے شوشے کو چھوڑ کر جو عناصر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں ملک کی نازک ترین صورتحال کی کوئی فکر اور پرواہ نہیں ہے۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کے مضحکہ خیز شوشے کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اس شوشے کے پسِ پردہ اصل محرکات اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔ 

12/26/2024 8:34:29 PM