جناب الطاف حسین کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کو ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان کی شادی پر دلی مبارکباد
پرنس رحیم کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار
لندن۔۔۔31اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پرنس کریم آغا خان کو ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغاخان کی شادی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے پرنس رحیم کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر نیک خواہشات اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں سے بھردے۔(آمین)