ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رکن انوار اللہ کے چچا سید عزیز اللہ حسین کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔30، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے رکن انواراللہ کے چچا سید عزیزاللہ حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)