حق پرست عوام ، عباد الرحمان کے والد عبیدالرحمان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں ،ا لطاف حسین
لندن۔۔۔30، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ امریکہ کے پیٹرن عباد الرحمان کے والد عبیدالرحمان کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عبیدالرحمان کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔