ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید کو فون کر کے خیریت دریافت کی
شیخ رشید احمد کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کی بھرپور مذمت اور تشویش کا اظہار
لندن ۔۔۔ 28اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی مسلم لیگ کے چئیرمین جناب شیخ رشید احمد کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ جناب الطاف حسین نے جناب شیخ رشید احمد کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کی بھرپور مذمت کی اور اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ جناب شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا فون پر خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت اور تندرستی کیلئے دعا کی۔