عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
شیخ رشید کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ بزدلانہ کارروائی ہے
امن دشمن عناصر ملک میں دہشت گردی کے ذریعے پر امن فضاء کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں
جناب الطاف حسین کا شیخ رشید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
لندن ۔۔۔29، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گاڑی پرفائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے کہاکہ امن دشمن عناصر ملک میں دہشت گردی کے ذریعے پر امن فضاء کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار گورنرپنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ رشید کی گاڑی پر فائرنگ کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔جناب الطاف حسین نے شیخ رشید کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔