نیو کراچی کے دو افراد کو لیمارکیٹ سے اغوا کرکے لیاری لیجانے کی کوشش کے واقعہ میں ملوث پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔ ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم
وزیر داخلہ چوہدری نثار اس واقعہ کی تفصیلات کا جائزہ لیں تو انہیں خود سمجھ میں آجائے گا کہ کراچی کے معصوم افراد کو کس طرح لیاری میں لیجا کر انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کس طرح قتل کرکے انکی لاشیں لیاری اور اطراف کے علاقوں میں پھینکی جاتی ہیں
وزیر داخلہ چوہدری نثار اس واقعہ کی تحقیقات کرائیں تو پتہ چل جائے گا کہ اولڈ سٹی ایریا میں تشدد زدہ لاشیں کیسے ملتی ہیں
اس سنگین واقعہ میں ملوث پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 29 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے نیوکراچی سے تعلق رکھنے والے دوافرادکو لیمارکیٹ سے اغواکرکے لیاری لیجانے کی کوشش کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس واقعہ میں ملوث پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کے بارے میں عوام کوآگاہ کیاجائے۔اپنے بیان میں ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ ایک قومی روزنامہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نیوکراچی کے دورہائشی نوجوان شبیراورمحمدحسن جوفشریزمیں ملازمت کرتے ہیں ،بدھ کووہ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھرواپس جارہے تھے کہ لیمارکیٹ سے گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے انہیں اغواکرلیااور چیل چوک کے نزدیک کچھی میمن قبرستان کے اندرلیجانے لگے تاہم علاقے میں موجود رینجرزنے کاروائی کی اوراغوا کی کوشش ناکام بنادی اور گینگ وارکے ایک دہشت گردکوگرفتارکرلیاجبکہ دیگر مسلح دہشت گردفرارہوگئے۔ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اس واقعہ کی تفصیلات کاجائزہ لیں توانہیں خود سمجھ میں آجائے گاکہ کراچی کے معصوم وبے گناہ افرادکو کس طرح ا غواکرکے لیاری میں لیجا کر انہیں انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجاتا ہے اور کس طرح انہیں قتل کر کے انکی لاشیں لیاری اوراسکے اطراف کے علاقوں میں پھینکی جاتی ہیں اوراولڈسٹی ایریا میں تشددزدہ لاشیں کیسے ملتی ہیں ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعہ کا فوری نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے۔