Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چھاپے، گرفتاریاں اور ظلم و ستم حق پرستوں کو راہ حق سے نہیں ہٹا سکتے، کارکنان


چھاپے، گرفتاریاں اور ظلم و ستم حق پرستوں کو راہ حق سے نہیں ہٹا سکتے، کارکنان
 Posted on: 8/29/2013
چھاپے، گرفتاریاں اور ظلم و ستم حق پرستوں کو راہ حق سے نہیں ہٹا سکتے، کارکنان
ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں پیپلز پارٹی کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان کا ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ رابطہ
ظلم و تشدد سے حق پرستوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، قائد تحریک کو یقین دہانی
لندن ۔۔۔29، اگست 2013 ء
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کو یقین دلایا ہے کہ ظلم و تشدد اور چھاپوں گرفتاریوں سے حق پرستوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد عوام نے ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی۔ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں اور غیر قانونی چھاپوں کے دوران کارکنان کے اہل خانہ سے بد سلوکی، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری حراست میں کارکنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا پیپلز پارٹی کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے کہا کہ چھاپے، گرفتاریاں اور ظلم و ستم حق پرستوں کو راہ حق سے نہیں ہٹا سکتے اور نہ ہی اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پر عزم کارکنان کے حوصلے پست ہو سکتے ہیں۔

12/26/2024 8:47:40 PM