Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ صبح تک جاری رہا۔متعددکارکنان وذمہ داران گرفتارکرلئے گئے


کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ صبح تک جاری رہا۔متعددکارکنان وذمہ داران گرفتارکرلئے گئے
 Posted on: 8/29/2013
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ صبح تک جاری رہا
متعدد کارکنان و ذمہ داران گرفتار کرلئے گئے
جو کارکنان گھروں پر نہ ملے انکے بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔چھاپوں کے دوران کارکنان کی ماؤں، بہنوں کے ساتھ بدسلوکی،
بزرگوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک۔ گرفتار کئے گئے کارکنوں کو سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
پیپلز پارٹی خدا کے عذاب سے ڈرے ورنہ خدا کا عذاب اسے خس و خاشاک کی طرح بہالے جائے گا
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کورہا کیاجائے۔ ارکان قومی اسمبلی
کراچی ۔۔۔29، اگست 2013 ء
آخری اطلاعات تک کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور غیرقانونی چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرکے حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ا پنے بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے گھروں پر اندھا دھند غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں اورگرفتاریاں کی جارہی ہیں ،جوذمہ داران وکارکنان گھروں پرنہیں مل رہے ہیں انکے بھائیوں کوگرفتارکیا جارہا ہے۔ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پرغیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ صبح تک جاری تھا ۔چھاپوں کے دوران چادر چہار دیواری کاتقدس پامال کیا جارہا ہے۔ کارکنان کی ماؤں، بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے اوربزرگوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیاجارہاہے ، جو کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں انہیں سرکاری حراست میں انسانیت سوزتشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ پیپلز پارٹی خدا کے عذاب سے ڈرے ورنہ خداکاعذاب اسے خس وخاشاک کی طرح بہالے جائے گا۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے گھروں پرغیر چھاپوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کورہا کیاجائے ۔ 

12/26/2024 8:41:37 PM