Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرپشن میں ملوث فوجی افسران کے خلاف کارروائی ادھورا انصاف ہے، الطاف حسین


کرپشن میں ملوث فوجی افسران کے خلاف کارروائی ادھورا انصاف ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/23/2016
کرپشن میں ملوث فوجی افسران کے خلاف کارروائی ادھورا انصاف ہے، الطاف حسین
جنرل راحیل شریف پورا انصاف کرتے ہوئے فوج، رینجرز اور خفیہ اداروں کے ان افسران کے خلاف کارروائی کریں جو ایم کیوایم سے نکالے گئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں
آرمی چیف نے کرپشن کے نام پر فوج کے 12 افسران کے خلاف کارروائی کی لیکن انہیں صرف ان کی ملازمتوں سے ہٹایا گیا اس کے علاوہ کوئی سزا نہیں دی گئی
خیابان سحر اورحیدرآبادمیں کروڑوں روپے کے بنگلے کہاں سے آئے؟ کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں کہاں سے آئیں؟ قیمتی فرنیچراور میڈیا پر کوریج کیلئے سرمایہ کہاں سے آرہا ہے؟
مائٹ از رائٹ ‘‘ کے تحت یہ طرزعمل اختیارکیاجارہاہے کہ جوبھی ہماری اطاعت نہیں کرے گااس کو طاقت سے کچل دیا جائے گا 
جنرل راحیل شریف ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت میں ملوث پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور اپنی طاقت کا ناجائزاستعمال کرنے والے عناصر کوبھی سزا دیں توہم انہیں سیلوٹ کرینگے
ظلم کے خلاف پرامن احتجاج کرنا ہماراحق ہے اوراب ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے 
نائن زیرو عزیزآباداورحیدرآبادمیں خواتین اور بزرگوں کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 22 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کرپشن میں ملوث فوجی افسران کے خلاف جو کارروائی کی ہے وہ اچھی بات ہے لیکن یہ ادھورا انصاف ہے ، جنرل راحیل شریف کوپوراانصاف کرتے ہوئے فوج، رینجرز اور خفیہ اداروں کے ان افسران کے خلاف کارروائی کریں جوایم کیوایم سے نکالے گئے جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کررہے ہیں اورانہیں ایم کیوایم کے خلاف استعمال کرنے کے لئے پیسہ ، گاڑیاں اوربنگلے فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیز آباد اور حیدرآبادمیں خواتین اوربزرگوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ فوج میں یہ سبق پڑھایا جاتا ہے کہ ملک کی بہتری کے نام پر جوچاہوکرو،آرمی چیف نے کرپشن کے نام پر فوج کے 12 افسران کے خلاف کارروائی کی لیکن انہیں صرف ان کی ملازمتوں سے ہٹایا گیا اس کے علاوہ کوئی سزانہیں دی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایک طرف توفوج کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرکے دنیا کو یہ رخ دکھایا گیا ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف کارروائی کررہے ہیں لیکن دوسری طرف فوج ، رینجرزاورآئی ایس آئی کے کچھ افسران کراچی میں ایم کیوایم سے خارج کئے گئے جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر کی سرپرستی کررہے ہیں،انہیں دبئی سے خصوصی جہازمیں سوارکراکے کراچی لائے ہیں، وہ ایم کیوایم کونقصان پہنچانے کیلئے انہیں خیابان سحر میں کروڑوں کے بنگلے،گاڑیاں اور دیگروسائل فراہم کررہے ہیں، ایم کیوایم کے خلاف کرپٹ عناصر کواستعمال کیاجارہاہے ۔جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ کیایہ کرپشن نہیں ہے ؟ 
جنرل راحیل شریف صاحب فوج کے کرپٹ عناصر کے خلاف واقعی ایکشن کررہے ہیں اورہرسطح پر کرپشن کاخاتمہ کرنے کاعزم رکھتے ہیں توپھروہ فوج ، رینجرزاورآئی ایس آئی کے ان کرپٹ افسران کے خلاف بھی کارروائی کریں۔ آج بڑے بڑے دانشوراورسیاسی تجزیہ نگار یہ سوال کیوں نہیں کرتے کہ ضمیر فروش عناصر کے پاس خیابان سحرکراچی اورحیدرآبادمیں کروڑوں روپے کے بنگلے کہاں سے آئے؟ کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں کہاں سے آئیں ؟ یہ قیمتی فرنیچراور میڈیاپرکوریج کیلئے سرمایہ کہاں سے آرہاہے؟
جناب الطاف حسین نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چائناکٹنگ، بلدیہ ٹاؤن فیکٹری اورقتل کی دیگروارداتوں کے بارے میں خود آئی ایس آئی اوررینجرزکی تیارکردہ جے آئی ٹیز میں جن افرادکے نام آرہے تھے،جب انہیں ایم کیوایم سے خارج کردیاگیایاجو ایم کیوایم چھوڑکر ضمیر فروش گروپ میں شمولیت اختیارکررہے ہیں توان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں پاک صاف اورنیک سیرت بناکرپیش کیاجارہاہے ، کیایہ کرپشن نہیں ہے ؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف توفوج کے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے انصاف وقانون کی بالادستی کی باتیں کی جارہی ہیں دوسری جانب ’’ مائٹ از رائٹ ‘‘ کے تحت یہ طرزعمل اختیارکیاجارہاہے کہ جوبھی ہماری اطاعت نہیں کرے گااس کوطاقت سے کچل دیاجائے گا، اسے گرفتار کرکے پابندسلال کیاجائے گا،اسی پالیسی کے تحت ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے ریاستی طاقت کااستعمال کیاجارہاہے ، ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے، 1992ء میں ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے فوج کوبراہ راست استعمال کیاگیاتھا اورآج اس کے ذیلی اداروں کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ، ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں،عہدیداروں، کارکنوں منتخب نمائندوں کوگرفتار کیاجارہاہے، سرکاری حراست میں تشدد کرکے انہیں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبورکیاجارہاہے۔دوروزقبل جامعہ کراچی اے پی ایم ایس او کے جوائنٹ سیکٹرآرگنائزر دانش وحید جوکہ یونیورسٹی میں سائنسی نمائش میں مصروف تھے اورطلبہ کی رہنمائی کررہے تھے کہ رینجرزنے یونیورسٹی میں گھس کرانہیں گرفتار کرلیا اور انہیں غائب کردیا،قانون یہ ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی منظوری کے بغیر پولیس رینجرز وہاں داخل نہیں ہوسکتی لیکن رینجرز نے کسی اجازت کے بغیریونیورسٹی میں داخل ہوکردانش وحیدکوگرفتار کیا،کیا یہ طاقت کاناجائزاستعمال نہیں ہے؟اسی طرح میرپور خاص کی زونل کمیٹی کے رکن اورنومنتخب کونسلر فاروق جمیل درانی جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے لائے ہوئے گروپ کو ماننے سے انکار کردیا توانہیں گھرپرچھاپہ مارکرگرفتارکرلیا۔ایم کیوایم کے توبے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے لیکن کالعدم تنظیموں کے وہ دہشت گرد جنہوں نے پولیس اہلکاروں کودہشت گردی کانشانہ بنایاان کے خلا ف کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے فوج کے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی اس کے ساتھ ساتھ اگرآپ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت میں ملوث پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اوراپنی طاقت کاناجائزاستعمال کرنے والے عناصر کوبھی سزادیں توہم آپ کوسیلوٹ کریں گے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس ظلم کے خلاف پرامن احتجاج کرناہماراحق ہے اوراب ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے ،اسی سلسلے میں کل کراچی پریس کلب پرپرامن احتجاجی دھرنادیاجائے گا۔ انہوں نے ذمہ داران کوہدایت کی کہ وہ ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے کوائف جمع کرکے بھیجیں تاکہ انہیں انسانی حقوق کے اداروں کوبھیجاجاسکے۔انہوں نے چھاپوں، گرفتاریوں اور ریاستی مظالم کے باوجود ثابت قدمی سے جدوجہدجاری رکھنے پررابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی، تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان اورکارکنوں، خواتین اور بزرگوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 









7/19/2024 4:15:54 PM