Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان خود کل تک کراچی میں فوج کے ذریعے ووٹرز لسٹوں کی چیکنگ کرانے اور کراچی میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے مطالبے کرتے رہے۔ ڈاکٹر ندیم احسان


عمران خان خود کل تک کراچی میں فوج کے ذریعے ووٹرز لسٹوں کی چیکنگ کرانے اور کراچی میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے مطالبے کرتے رہے۔ ڈاکٹر ندیم احسان
 Posted on: 8/28/2013
عمران خان خود کل تک کراچی میں فوج کے ذریعے ووٹرز لسٹوں کی چیکنگ کرانے اور کراچی میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے مطالبے کرتے رہے۔ ڈاکٹر ندیم احسان 
تحریک انصاف خود ایک فوجی جنرل کی مرہون منت ہے، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان 
قائد تحریک الطاف حسین نے کراچی کے شہریوں اور تاجروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوج بلانے کا مطالبہ کیا ہے تو تحریک انصاف کو آگ لگ رہی ہے۔ ڈاکٹر ندیم احسان
تحریک انصاف کو کراچی کے عوام کی جان و مال اور ان کے مسائل سے کوئی ہمدردی نہیں۔ ڈاکٹر ندیم احسان
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے بیان پر متحدہ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر ندیم احسان کا تبصرہ
کراچی: ۔۔۔28،ا گست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچار ج اورسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان نے ایم کیوایم کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ تحریک انصاف خود ایک فوجی جنرل کی مرہون منت ہے لہٰذا تحریک انصا ف ہر معاملے میں فوج کی معاونت کی بات کرتی رہی،تحریک انصاف خودکل تک کراچی میں فوج کے ذریعے ووٹرز لسٹوں کی چیکنگ کرانے کے مطالبات کرتی رہی،تحریک انصاف کے سربراہ عمران کراچی میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے مطالبے کرتے رہے جس پر عمران اسماعیل اس مطالبہ کی تائید میں زمین آسمان ملاتے رہے لیکن آج جب قائدتحریک الطا ف حسین نے کراچی کے شہریوں اورتاجروں کی جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے اورامن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے فوج بلانے کا مطالبہ کیاہے توعمران اسماعیل کوآگ لگ رہی ہے جس سے ثابت ہوگیاہے کہ عمران اسماعیل اوران کی تحریک انصاف کوکراچی کے عوام کی جان ومال اوران کے مسائل سے کوئی ہمدردی نہیں۔

12/26/2024 7:59:58 PM