Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے علاقے کھارادر میں گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن فرحان اور دو ہمدردوں کی شہادت کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کراچی کے علاقے کھارادر میں گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن فرحان اور دو ہمدردوں کی شہادت کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/27/2013
کراچی کے علاقے کھارادر میں گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن فرحان اور دو ہمدردوں کی شہادت کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
گینگ وار کے دہشت گردوں نے کھارادر میں جماعت خانہ کے قریب کمپاؤنڈ میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایم کیوایم آگرہ تاج کالونی سیکٹر کے کارکن فرحان شہید اور دیگر کارکن زخمی ہوگئے
علاقے میں گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں ایم کیوایم کے دو ہمدرد محمد سلیم اور محمد عباس بھی شہید اور کئی معصوم افراد زخمی ہوگئے 
لیاری گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں نے لیاری، کھارادر اور اطراف کے علاقوں میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے
یہی وہ سنگین حالات ہیں جسکے باعث قائد تحریک الطاف حسین نے یہ مطالبہ کیا کہ کراچی میں قیام امن اورشہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوج کو تعینات کیا جائے
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور دیگر معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے اور شہر میں قیام امن کیلئے فی الفور فوج کو تعینات کیا جائے۔ وزیر اعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا مطا لبہ
کراچی ۔۔۔ 27 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کھارادر کے علاقے میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے ایک کارکن فرحان اور دوہمدردوں کے بہیمانہ قتل اوردہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں نے لیاری، کھارادر، رنچھوڑلائن اوراطراف کے علاقوں میں دہشت گردی کابازارگرم کر رکھا ہے اور یہ دہشت گرد روزانہ ایم کیوایم کے کارکنوں، کچھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معصوم عوام اوردیگر ہمدردوں کومسلسل دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ آج گینگ وار کے دہشت گردوں نے کھارادر کے علاقے میں واقع جماعت خانہ کے قریب کمپاؤنڈ میں گھس کروہاں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایم کیوایم آگرہ تاج کالونی سیکٹر کے کارکن فرحان شہیداوردیگرکارکن زخمی ہوگئے ۔کچھ عرصہ قبل دہشت گردوں نے فرحان شہیدکے بھائی فیضان کوبھی فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا۔ گینگ وار کے ان دہشت گردوں نے آج پورے علاقے میں مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اورگھروں پر دستی بموں سے حملے کئے جسکے نتیجے میں ایم کیوایم کے دوہمدرد محمد سلیم ولدغلام رسول اور محمد عباس ولدلال خان بھی شہیداورکئی معصوم افرادزخمی ہوگئے جن میں ناصر ولد عبداللہ اورعمیر ولد سلیمان بھی شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علاقے میں گزشتہ کئی روزسے لیاری گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گرد وں نے وحشت وبربریت کا بازارگرم کرکھاہے لیکن نہ توپولیس اورنہ ہی رینجرزاورنہ ہی قانون نافذ کرنے والا کوئی بھی ادارہ سیاسی کارکنوں،علاقے کے معصوم عوام اورتاجربرادری کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے والانہیں ہے ،ایسالگتاہے کہ شہر میں پولیس، انتظامیہ اورحکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔یہی وہ سنگین حالات ہیں جسکے باعث قائد تحریک الطاف حسین نے آج وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ کراچی میں قیام امن اورشہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کیلئے فوج کوتعینات کیاجائے ۔آج کھارادرمیں پیش آنے والے وحشت وبربریت کے اس واقعہ نے ایک بار پھراس بات کو پایہء ثبوت کو پہنچا دیا ہے کہ حکومت سندھ معصوم شہریوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہی ہے اوراسے شہرکے امن ،عوام اورتاجربرادری کی جان ومال کے تحفظ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اوردیگرمعصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے اورشہرمیں قیام امن کیلئے فی الفورفوج کوتعینات کیاجائے۔ 

12/26/2024 8:35:56 PM