Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے ایم او سی ابراہیم حیدری سیکٹر کے کارکن محمد عامر عباسی کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت


کے ایم او سی ابراہیم حیدری سیکٹر کے کارکن محمد عامر عباسی کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 8/27/2013
کے ایم او سی ابراہیم حیدری سیکٹر کے کارکن محمد عامر عباسی کے قتل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی بند کی جائے
کراچی۔۔۔27اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدر ی سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن محمد عامر عباسی کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آئے دن کارکنان کی شہادت حکومتی مشینری کے لئے لمحہ فکریہ ہے، حکومت کا کام ہے کہ عوام کی جان و مال کاتحفظ فراہم کرے جس میں وہ ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے رہیں گے تو حالات بہتر کون کرے گا؟۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد عامر عباسی کے قتل کا نوٹس لیں اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد عامر عباسی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)دریں اثناء کے ایم او سی ابراہیم حیدری سیکٹر کے کارکن محمد عامر عباسی کی نمازِ جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مقدس سیکٹر 51Bمیں اداکی گئی جبکہ تدفین 51Bکے مقامی قبرستان میں کی گئی ۔نماز جنازہ تدفین میں ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

12/26/2024 8:09:00 PM