کے ایم او سی ابراہیم حیدری سیکٹر کے کارکن عامر عباسی اورآگرہ تاج سیکٹر یونٹ یوسی 4کے کارکن فرحان شیخ اور ہمدروں محمد سلیم اورمحمد عباس کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔27اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کراچی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن محمد عامر عباسی اور آگرہ تاج سیکٹر یونٹ یوسی 4 کے کارکن فرحان شیخ اور ہمدروں محمد سلیم اورمحمد عباس کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہداء کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)